پاکستان : شاہد آفریدی کا پھر متنازع بیان، کہا: پاکستانی فوج کا ساتھ دیں نہیں تو کشمیر .....
پاکستان : شاہد آفریدی کا پھر متنازع بیان، کہا: پاکستانی فوج کا ساتھ دیں نہیں تو کشمیر ..... ۔ ویڈیو گریب ۔
Shahid Afridi News : پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کے معاملہ پر متنازع بیان دیا ہے ۔ سابق کرکٹر نے کشمیر کا موازنہ فلسطین سے کردیا ۔
اسلام آباد: پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کے معاملہ پر متنازع بیان دیا ہے ۔ سابق کرکٹر نے کشمیر کا موازنہ فلسطین سے کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ دیکھ لو اسرائیل نے فلسطین کا کیا حال کردیا ہے ۔ پاکستانی فوج کی جم کر تعریف کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی ۔
شاہد آفریدی نے سما ٹی وی سے کہا: مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ سیاستدانوں کا جو رول ہے، وہ ملک کی ترقی کرنا ہے ، ہمارا ملک کیوں سسٹینیبل نہیں بن سکتا؟ اس ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے میرے بچے سوال کرتے ہیں کہ پاپا یہ کیا ہورہا ہے ملک میں؟
آفریدی نے کہا کہ ہم کب تک آپس میں لڑتے رہیں گے ، ہم خود اس ملک کے دشمن ہیں، پاکستانی فوج کی اس ملک کیلئے بڑی قربانی ہے، یہ بات سیاستدان کیوں نہیں مانتے ، اگر پاکستان کی فوج نہ ہوتی تو آزادی کیا ہوتی ہے یہ فلسطینیوں سے پوچھئے، کشمیریوں سے پوچھئے، ہمیں فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
سابق کرکٹر نے پچھلے سال بھی کشمیر کو لے کر متنازع ٹویٹ کیا تھا ۔ آئے دن وہ ہندوستان کے خلاف متنازع بیانات دیتے رہتے ہیں اور اپنی فوج کی حمایت میں بیان دیتے ہیں ۔
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ آفری نے ہندوستان کے خلاف بولا ہے۔ کئی مواقع پر وہ کشمیر کے معاملہ پر ہندوستان کے خلاف ٹویٹر پوسٹ اور ویڈیوز کے ذریعہ بے تکا بیانات دے چکے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔