عمران خان کی ریلی میں دل دہلا دینے والا حادثہ، کنٹینر سے کچل کر خاتون صحافی کی موت
عمران خان کی ریلی میں دل دہلا دینے والا حادثہ، کنٹینر سے کچل کر خاتون صحافی کی موت (File Photo-PTI Twitter)
Islamabad News: سابق وزیر اعظم عمران خان کے 'حقیقی آزادی مارچ' کے دوران ان کے کنٹینر کے نیچے کچل کر ایک پاکستانی خاتون صحافی کی موت ہوگئی ۔ اس کے بعد مارچ کو ایک دن کیلئے روکنا پڑا ۔
اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان کے 'حقیقی آزادی مارچ' کے دوران ان کے کنٹینر کے نیچے کچل کر ایک پاکستانی خاتون صحافی کی موت ہوگئی ۔ اس کے بعد مارچ کو ایک دن کیلئے روکنا پڑا ۔ مرنے والی صحافی کی شناخت چینل 5 کی رپورٹر صدف نعیم کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس کو لے کر عمران خان نے کہا کہ ایک حادثہ کی وجہ سے ہم آج کا مارچ ختم کررہے ہیں ۔ ہم نے یہیں رکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
عمران خان نے خاتون صحافی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ ان کی روح کی تسکین کیلئے دعا کریں گے ۔ 'حقیقی آزادی مارچ' چوتھے دن پیر کو اب کاموکے سے شروع ہوگا ۔ اس سے پہلے تیسرے دن کی ختم ہونے پر گجرانوالا پہنچنا تھا ۔ جیو نیوز کی خبر کے مطابق عمران خان جس کنٹینر میں سفر کررہے تھے، صدف اسی سے کچلی گئی ہیں ۔ حالانکہ کی اس تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ دنیا ٹی وی کی خبر کے مطابق صدر اپنے ٹی وی چینل کیلئے خان کا انٹرویو کرنے کی کوشش کررہی تھیں ۔ وہیں صحافی کی موت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ صدف نعیم کافی زندہ اور محنتی رپورٹر تھیں ۔
وہیں مریم اورنگ زیب نے بھی صدف کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر خان کے کنٹینر سے کچل کر صحافی کی موت کیسے ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس (صدف) کو جانتی تھی ۔ وہ محنتی صحافی تھیں اور خان کا انٹرویو کرنے کی کوشش میں ان کی موت ہونا، صدمہ لگنے والی بات ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔