உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Shocking: دوست کے والد سے شادی نہیں کرنے پر پاکستانی لڑکی کے ساتھ کیا گیا ایسا گھنونا کام، جان کر رہ جائیں گے دنگ!

    Shocking: دوست کے والد سے شادی نہیں کرنے پر پاکستانی لڑکی کے ساتھ کیا گیا ایسا گھنونا کام، جان کر رہ جائیں گے دنگ! ۔ علامتی تصویر ۔

    Shocking: دوست کے والد سے شادی نہیں کرنے پر پاکستانی لڑکی کے ساتھ کیا گیا ایسا گھنونا کام، جان کر رہ جائیں گے دنگ! ۔ علامتی تصویر ۔

    Pakistan News : پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک لڑکی کو اس کے دوست کے والد سے زبردستی شادی کرنے پر مجبور کیا گیا، لیکن لڑکی نے جب انکار کردیا تو اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک لڑکی کو اس کے دوست کے والد سے زبردستی شادی کرنے پر مجبور کیا گیا، لیکن لڑکی نے جب انکار کردیا تو اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دراصل یہ واقعہ 8 اگست کو لاہور سے 150 کلومیٹر دور فیصل آباد میں پیش آیا تھا، جب ایک ویڈیو میں ملزمان کو مار پیٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو منگل کو بھی منظر عام پر آیا، جس میں لڑکی کو ملزمان کے ذریعہ زدوکوب کرتے ہوئے دیکھا گیا، اس کا سر اور بھنویں مونڈ دی گئیں اور متاثرہ لڑکی کو ملزمان کے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔

      متاثرہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہے اور ڈینٹسٹ بننے کے لئے کورس کر رہی ہے۔ اس کے دو بھائی ہیں جو لندن اور آسٹریلیا میں رہتے ہیں۔ متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور دانش کی بیٹی اننا دوست تھے اور اننا کی فیملی سے ان کے خاندانی تعلقات تھے۔ دانش میرے والد کی عمر کا تھا اور جب میں نے یہ بات اننا کو بتائی تو وہ مجھ پر بھڑک گئی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بیوی نے جسمانی تعلقات بنانے سے کیا منع تو شوہر نے اٹھایا اتنا خوفناک قدم


      متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ 8 اگست کو جب اس کا بھائی برطانیہ سے واپس آیا تو دانش اور اس کے 14 ساتھی اس کے گھر آئے اور اس کے بھائی کو شادی کی پیشکش قبول کرنے پر مجبور کیا۔ جب اس کے بھائی نے پیشکش ٹھکرا دی تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے متاثرہ اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی دانش کے گھر لے گئے، جہاں انہوں نے دوبارہ تشدد کیا۔ ملزمین نے متاثرہ لڑکی کو دانش کے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا اور پھر دانش اس کو دوسرے کمرے میں لے گیا، جہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر اس کو دھمکیاں دیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان میں شخص نے پولیس کانسٹیبل کے کاٹے ناک، کان اور ہونٹ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش!


      پولیس نے متاثرہ لڑکی کے اغوا، تشدد، جبرا وصولی اور جنسی زیادتی کیلئے پاکستان پینل کوڈ کی متعدد دفعات کے تحت 15 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کا فون بھی چھین لیا، 5 لاکھ روپے اور 4.5 لاکھ روپے کے سونے زیورات بھی چھین لئے۔ مزید 10 لاکھ روپے کی مانگ کی اور دھمکی دی کہ رقم نہیں دی گئی تو ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں گے ۔

      پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے دانش اور اس کی بیٹی سمیت سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور باقی سے تفتیش جاری ہے۔‘ جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کے سربراہ کو اس معاملہ میں  سبھی ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: