پاکستان: نواز شریف کی پارٹی کے لیڈر پر بھیڑ نے پھینکا جوتا، ویڈیو ہوا وائرل
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ پی ایم ایل۔این (PML-N) کے لیڈر میڈیا سے بات کرنے کیلئے پہنچے تھے۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے کارکنان نے انہیں گھیر لیا۔ نعرے بازی کرتے ہوئے لیڈران کے درمیان ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔ احسن اقبا؛ ایک بینچ پر کھڑے ہوکر نعرے بازی کر رہے تھے۔ اسی دوران ان پر جوتے پھینکے گئے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 07, 2021 12:15 PM IST

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ پی ایم ایل۔این (PML-N) کے لیڈر میڈیا سے بات کرنے کیلئے پہنچے تھے۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے کارکنان نے انہیں گھیر لیا۔
نواز شریف کی پارٹی پاکستان (Pakistan) مسلم لیگ نواز (PML-N) کے لیڈر احسن اقبال پر بھیڑ سے جوتا پھینکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے باہر کا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نیشنل اسمبلی کے باہر پی ایم ایل۔این (PML-N) کے لیڈر عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے کارکن نعرے بازی کر رہے تھے۔ اسی دوران احسن اقبال پر جوتے سے حملہ کیا گیا۔ حالانکہ انہیں چوٹ نہیں لگی۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ پی ایم ایل۔این (PML-N) کے لیڈر میڈیا سے بات کرنے کیلئے پہنچے تھے۔ اسی دوران پی ٹی آئی کے کارکنان نے انہیں گھیر لیا۔ نعرے بازی کرتے ہوئے لیڈران کے درمیان ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔ احسن اقبا؛ ایک بینچ پر کھڑے ہوکر نعرے بازی کر رہے تھے۔ اسی دوران ان پر جوتے پھینکے گئے۔
حملے کی تنقید
اپوزیشن کا بائیکاٹ۔۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں سنیچر کے روز وزیراعظم عمران خان نے 178 اراکین کی حمایت حاصل کر کے پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔