உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی پولیس اہلکار سڑک پر لگا رہا ہے بچوں کی بولی ، کہا :' 50 ہزار میں خرید لو بیٹا '

    پاکستانی پولیس اہلکار سڑک پر لگا رہا ہے بچوں کی بولی ، کہا :' 50 ہزار میں خرید لو بیٹا ' (Credit- Twitter)

    پاکستانی پولیس اہلکار سڑک پر لگا رہا ہے بچوں کی بولی ، کہا :' 50 ہزار میں خرید لو بیٹا ' (Credit- Twitter)

    Viral Video : یہ معاملہ پڑوسی ملک پاکستان کا ہے ۔ چونکانے والا یہ ویڈیو پاکستان کے سندھ علاقہ کا ہے ، جہاں کے گھوٹکی ضلع میں یہ پولیس اہلکار رہتا ہے ۔

    • Share this:
      انتہائی چونکا دینے والا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں پولیس کی وردی میں کھڑا ایک شخص اپنے دو بچوں کے ساتھ سڑک پر کچھ اپیل کررہا ہے ۔ اس ویڈیو کو تیزی سے ری ٹویٹ کیا جارہا ہے ۔ ٹویٹ کے مطابق یہ پولیس اہلکار اپنے بیٹے کو پچاس ہزار روپے میں بیچنے کیلئے آوازیں لگا رہا ہے ۔

      یہ معاملہ پڑوسی ملک پاکستان کا ہے ۔ چونکانے والا یہ ویڈیو پاکستان کے سندھ علاقہ کا ہے ، جہاں کے گھوٹکی ضلع میں یہ پولیس اہلکار رہتا ہے ۔ وہ جیل محکمہ میں کام کرتا ہے اور اس کی صورتحال ایسی بن گئی ہے کہ وہ سڑک پر کھڑے ہوکر اپنے دو چھوٹے چھوٹے بچوں کی نیلامی کررہا ہے ۔ یہ پورا معاملہ کافی سنجیدہ ہے ۔

      اس ویڈیو کو شیخ صرمد نام کے ٹویٹر اکاونٹ سے شیئر کیا گیا ہے ۔ ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ گھوٹکی کے پولیس اہلکار کو بچے کے علاج کے لیے چھٹی نہ ملی اور لاڑکانہ تبادلہ کردیا گیا، چھٹی لینے اور تبادلہ رکوانے کے لیے افسران کو پچاس ہزار روپے رشوت دینی پڑے گی ۔ اہلکار پچاس ہزار میں ایک بیٹا بیچنے کی آوازیں لگاتا رہا۔



      ویڈیو سے حل ہوئی پریشانی

      وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پولیس اہلکار کا نام نثار ہے ۔ رپورٹس کے  مطابق نثار کا یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس کو فائدہ ملا ۔ اس کی فریاد سندھ کے وزیر اعلی مراد علی تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے نثار کی پوسٹنگ گھوٹکی میں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے اور انہیں بچے کے علاج کیلئے 14 دنوں کی چھٹی دئے جانے کیلئے بھی کہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: