جموں کشمیر معاملے میں سفارتی مورچوں پر شرمندہ ہونے کے بعد پاکستان اب بھی حکومت، سوشل میڈیا اور مرکزی دھارے کی میڈیا کے ذریعے گمراہ کن تشہیر کرنے سے باز نہیں آرہا ہے۔ ہر سال کی طرف اس سال بھی پاکستان نے جمعرات سے غلط تشہیر کے سہارے کشمیر معاملے میں دنیا کا دھیان بھٹکانے میں لگا ہوا ہے۔ اس مرتبہ بھی دو جنوری سے نو جنوری تک اقوام متحدہ کے عوامی ریفرنڈم کے حکم کو ڈھال بنا کر کشمیر معاملے میں گمراہ کن تشہیری مہم چلائی جارہی ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ اور پاکستان کی پاسبان حریت پارٹی گمراہ کن میں اہم رول ادا کررہی ہیں۔ پاکستان یوروپ، آسٹریلیا، روس سمیت کئی ملکوں میں الگ الگ گروپ مظاہروں کے ذریعے دنیا کا دھیان کھینچنے کی کوشش کررہا ہے۔ جموں کشمیر میں جائیداد ضبط کرنے، بے قصور لوگوں کا قتل کرنے جیسی جھوٹی باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ ہر سال یوم خود ارادیت کا ڈرامہ
جموں کشمیر کے ہندوستان کا اٹوٹ حصہ بننے کے بعد پاکستان 5 جنوری 1949 سے ہر سال سابقہ اقوام متحدہ کے رائے شماری کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے یوم حق خود ارادیت کا اعلان کرتا ہے۔ اس کے تحت پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر، پاکستان کے کئی حصوں اور دنیا کے کچھ ممالک میں منصوبہ بند طریقے سے ایسے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، تاکہ دنیا کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول ہو۔
خود کٹہرے میں ہے پاکستان پاکستان امور کے ماہر اور سابق فوجی افسر میجر جنرل جی ڈی بخشی کے مطابق نوے کی دہائی سے قبل اس معاملے پر پاکستان کی بات عالمی سطح پر سنی جاتی تھی۔ تاہم اب پاکستان نے جس طرح دہشت گردی کے بیج بوئے تھے، اس سے صورتحال بدل گئی ہے۔ دنیا کو پاکستان کی حقیقت معلوم ہو گئی۔ یہی وجہ ہے کہ اب ان کے پروپیگنڈے کو اہمیت نہیں مل رہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔