ہندوستانی فوج کی بڑھتی سرگرمی کا اثرپاکستان کے شیئربازارپر بھی پڑا ہے۔ گزشتہ 4 دن سے مسلسل بھاری گراوٹ دیکھنے کوملی ہے۔ اس گراوٹ کے سبب پاکستانی شیئربازارکا کلیدی بینچ مارک اینڈیکس کےایس ای -100 سال کے سب سے نچلی سطح پرآگیا ہے۔
وہیں بروکرس کا کہنا ہےکہ اس دوران سرمایہ کاروں کےتقریباً 2100 کروڑپاکستانی روپئے ڈوب گئےہیں۔ بلوم برگ کی رپورٹ کےمطابق، پاکستان کا شیئربازارگزشتہ دوسال میں دنیا کا سب سے خراب کارکردگی کرنے والا رہا ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہےآئی ایم ایف سے6 ارب ڈالرکےقرض کومنظوری ملنےکے باوجود ملک کوپریشانیوں سے فوراً راحت نہیں ملےگی۔ ٹوئٹرپرلوگوں کا کہنا ہےکہ عمران خان حکومت پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ یہ ملک کودن بدن غریب بنا رہی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا شیئربازارگزشتہ دوسال میں دنیا کا سب سے خراب کارکردگی کرنے والی رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کےقریب 6,88,000 کروڑپاکستانی روپئے ڈوب گئے ہیں۔

گزشتہ سال جولائی میں اقتدارآنے کے بعد سے عمران خان کو ادائیگی کا توازن اورخستہ حال اقتصادی بحران سے جدوجہد کرنا پڑ رہا ہے۔ مالی بحران سے جدوجہد کر رہے پاکستان میں چیزوں کے دام تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
آخرکیوں ڈوب رہا ہے پاکستانپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کواقتدارمیں آنےکےتقریباً ایک سال بعد لوگوں کےغصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں اقتدارمیں آنےکےبعد سےعمران خان کو ادائیگی کا توازن اورخستہ حال اقتصادی حالت سے جدوجہد کرنا پڑرہا ہے۔ مالی بحران سے جدوجہد کررہے پاکستان میں چیزوں کےدام تیزی سےبڑھ رہے ہیں۔ امریکی ڈالرکےمقابلے پاکستانی روپئے 30 فیصدی ٹوٹ گیا ہےاورافراط زرکی شرح تقریباً 10 فیصدی پرہے۔ اس کےابھی مزید بڑھنےکا خدشہ ہے۔ کراچی کی رہنے والی 30 شمع پروین نیوزایجنسی اے ایف پی کوبتایا، ٹماٹرکی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔