پاک مقبوضہ کشمیر میں ٹیرر کیمپوں کے تباہ ہونے سے بوکھلایا پاکستان ، اٹھایا یہ قدم

پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیہ کو سرحد پر ہوئی گولہ باری کے درمیان طلب کیا ہے ۔

Oct 20, 2019 07:57 PM IST | Updated on: Oct 20, 2019 10:08 PM IST
پاک مقبوضہ کشمیر میں ٹیرر کیمپوں کے تباہ ہونے سے بوکھلایا پاکستان ، اٹھایا یہ قدم

پاک مقبوضہ کشمیر میں ٹیرر کیمپوں کے تباہ ہونے سے بوکھلایا پاکستان ، اب کیا یہ کام

پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیہ کو سرحد پر ہوئی گولہ باری کے درمیان طلب کیا ہے ۔ بتادیں کہ اتوار کو دونوں ممالک کے درمیان جھڑپیں بڑھ گئی تھیں ۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح ہندوستانی فوج نے پی او کے میں کچھ دہشت گردانہ کیمپوں کو نشانہ بنایا ۔ ہندوستانی فوج نے یہ کارروائی پاکستانی فوج کی ہندوستانی علاقوں میں دراندازی کرانے کی کوششوں کے جواب میں کی ۔

Loading...

ہندوستانی فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بلا وجہ جنگ بندی کی خلاف ورزی شروع کردی تھی ۔ افسر کے مطابق پاکستان نے ایسا تنگ دھر سیکٹر میں ہندوستانی علاقہ میں دہشت گردوں کی دراندازی کرانے کیلئے کیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق اس کے بعد ہندوستانی فوج نے اپنی آرٹلری گن کا سرحد کے اس پار واقع دہشت گردانہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا اور پاک مقبوضہ کشمیر میں نیلم وادی علاقہ میں چار ٹیرر کیمپوں کو تباہ کردیا ۔ یہاں پر لشکر طیبہ اور جیش محمد کے دہشت گردوں کو ٹریننگ دی جاتی تھی ۔

ہندوستانی فوج نے پی او کے میں کئی مقامات پر توپوں کی بھی مدد سے لانچ پیڈ کو نشانہ بنایا ۔ ادھر پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان کے دعوی کا خارج کردیا اور ٹویٹ کرکے کہا کہ جھڑپ کے دوران پاکستان میں صرف ایک فوجی اور تین شہریوں کی جانیں گئی ہیں جبکہ دو دیگر فوجی اور پانچ شہریوں کو چوٹیں آئی ہیں ۔

Loading...