کشمیرمیں انٹرنیٹ پرپابندی پرنصیحت دینے والےپاکستان نےاپنےملک میں ہی بند کردی انٹرنیٹ اورموبائل خدمات

پاکستان نے اپنےملک کےاسلام آباد، کراچی، راولپنڈی اورپشاورجیسے بڑے شہروں میں محرم کے موقع پرپیراورمنگل کوموبائل اورانٹرنیٹ خدمات بند کردی ہیں۔

Sep 09, 2019 10:02 PM IST | Updated on: Sep 09, 2019 10:09 PM IST
کشمیرمیں انٹرنیٹ پرپابندی پرنصیحت دینے والےپاکستان نےاپنےملک میں ہی بند کردی انٹرنیٹ اورموبائل خدمات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ۔(تصویر:نیوز18ڈاٹ کام)۔

اسلام آباد: اپنے گریبان میں نہ جھانکنے والا پاکستان، کشمیرمیں دہشت گردی پرلگام لگانے کےلئےاٹھائےگئےہندوستانی حکومت کےانٹرنیٹ بند کرنےکے قدم پربہت سے سوال کھڑے کررہا تھا۔ پاکستانی لیڈروں کی تقریرمیں انٹرنیٹ بند کرنے کی بات باربارسنی جاسکتی تھی، لیکن اب اسی پاکستان میں سبھی طرح کےانٹرنیٹ اورموبائل خدمات بند کرنےکی خبر سامنے آئی ہے۔ منگل کومحرم سےپہلے پاکستان نےاسلام آباد، کراچی، راولپندی اورپشاورسمیت ملک کےمختلف حصوں میں انٹرنیٹ اورموبائل خدمات بند کردی ہیں۔

دو دنوں تک بند رہیں گی موبائل- انٹرنیٹ خدمات

Loading...

ڈان نیوزکےمطابق جب مسلمان محرم کے موقع پرجلوس نکالیں گے، اس وقت موبائل اورانٹر نیٹ خدمات بن رہیں گی۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نےاتوارکوبتایا کہ اس دوران موبائل فون خدمات اورانٹرنیٹ بند رہیں گے۔ موبائل فون خدمات اورانٹرنیٹ کی خدمات پیرکو بھی بند رہیں اورمنگل کو بھی بند رہیں گی۔ اتنا ہی نہیں اس موقع پرپاکستان کے کچھ خاص علاقوں کی سیکورٹی میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نےحالانکہ پابندی کےلئے صحیح وقت کا اعلان ابھی نہیں کیا ہے، لیکن کچھ ذرائع نےدعویٰ کیا ہےکہ پاکستان میں موبائل خدمات صبح سےشام 6 بجےتک دونوں دن بند رہیں گی۔ خاص طورپریہ خدمات ان علاقوں میں بند رہیں گی، جہاں سے محرم کا جلوس گزرے گا۔

سوگ منانے والوں کے لئےکئےگئےانتطامات

پاکستان کے وزارت داخلہ کےایک سینئرافسرنےکہا کہ حکومت نے ایک خصوصی نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ انہوں نے ہی یہ اطلاع دی کہ جلوس کے دوران سوگ منانے والوں کی سیکورٹی کے لئے پاکستان میں ضلع انتظامیہ کے ذریعہ نشان زد علاقوں میں موبائل خدمات بند کردے گا۔ پاکستان کی وزارت داخلہ سے پی ٹی اے کوموبائل اوربراڈ بینڈ دونوں خدمات کوبند کرنے کےاحکامات دیئےہیں۔ پی ٹی اے ہی سبھی آپریٹروں کوحکم جاری کر کےعمل درآمد کو یقینی بناتا ہے۔

راستوں پرتعینات رہیں گے ہزاروں سیکورٹی اہلکار

پی ٹی اے کےایک افسرکے مطابق تاریخی طورپرزیادہ سے زیادہ تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موبائل فون خدمات کوبند کرنے کا حکم آخری وقت پرجاری کیا جاتا ہے۔ اسلام آباد، کراچی، راولپنڈی اورپشاورجیسے بڑے شہروں میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان علاقوں میں محرم کے جلوس کے راستوں پرہزاروں سیکورٹی ملازمین کوتعینات کیا گیا ہے۔

Loading...