طالبان نے کیا پاکستانی فوجی کا بے رحمی سے قتل، پھر پیڑ پر لٹکائی لاش، لوگوں کو دی کھلے عام دھمکی
طالبان نے کیا پاکستانی فوجی کا بے رحمی سے قتل، پھر پیڑ پر لٹکائی لاش، لوگوں کو دی کھلے عام دھمکی ۔ فائل فوٹو ۔
Pakistan News: میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ٹی ٹی پی نے افغانستان کی سرحد سے متصل خیبرپختونخوا علاقہ میں ایک پاکستانی فوجی کا بے رحمی سے قتل کردیا ۔ پھر اس کی لاش کو ایک پیڑ پر لٹکا دیا ۔ جائے واقعہ پر طالبان کے جنگجووں نے دھمکی آمیز خط بھی چھوڑا ہے ۔
پاکستان: جنگ بندی ختم ہونے کے بعد پاکستان میں تحریک طالبان کا اثر دیکھنے لگا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ٹی ٹی پی نے افغانستان کی سرحد سے متصل خیبرپختونخوا علاقہ میں ایک پاکستانی فوجی کا بے رحمی سے قتل کردیا ۔ پھر اس کی لاش کو ایک پیڑ پر لٹکا دیا ۔ جائے واقعہ پر طالبان کے جنگجووں نے دھمکی آمیز خط بھی چھوڑا ہے ۔ اس میں مقامی لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مارے گئے فوجی کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کریں ۔ طالبان نے انجام بھگتنے کی بات کہی ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ فوج کا نام رحمان ہے ۔ دینک بھاسکر کی ایک رپورٹ کی مانیں تو افغانستان کے صہیب زبیری نام کے صحافی نے طالبان کے ظلم کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ پاکستان کی سرکار یا فوج کی جانب سے اس واقعہ کو لے کر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔
افغانستان کے صحافی صہیب کے مطابق طالبان کے لڑاکوں نے فوجی رحمان کا سر کاٹ دیا ۔ پھر ان کی لاش کو بازار میں ایک پیڑ پر لٹکا دیا ۔ لاش کے نزدیک پشتوں زبان میں لکھا ایک خط بھی ملا ہے ۔ اس میں دھمکی دی گئی ہے کہ مارے گئے فوجی کی نماز جنازہ میں کوئی شامل نہ ہو، ورانہ انجام برا ہوگا ۔ پورا واقعہ بنوں ضلع کا بتایا گیا ہے ۔
سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا الدین نے بھی بنوں ضلع کے ایک واقعہ کا تذکرہ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پیر رات ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بنوں علاقہ کے گھر میں داخل ہوگئے ۔ یہاں انہوں نے گولی مار کر دو لوگوں کا قتل کردیا ۔ اب اہل خانہ میں صرف ایک بچی باقی رہ گئی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔