ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی دہشت گرد مکی نے کہا : 70 سال میں کشمیر میں جو نہیں ہوا ، وہ اب ہوگا ، حافظ سعید کی نظر بندی کو بتایا غلط

ہم نے کہا تھا حکمراں مجاہدین سے پنگا نہ لیں ۔ جہاد کو اللہ چلاتا ہے جو جہاد کو روکنا چاہتا ہے اللہ اس کا دھکا دے دیتا ہے ۔

  • Share this:
پاکستانی دہشت گرد مکی نے کہا : 70 سال میں کشمیر میں جو نہیں ہوا ، وہ اب ہوگا ، حافظ سعید کی نظر بندی کو بتایا غلط
ہم نے کہا تھا حکمراں مجاہدین سے پنگا نہ لیں ۔ جہاد کو اللہ چلاتا ہے جو جہاد کو روکنا چاہتا ہے اللہ اس کا دھکا دے دیتا ہے ۔

اسلام آباد : جماعت الدعوۃ کے چیف عبد الرحمان مکی نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کو لے کر بیان دیا ہے۔ منگل کو اس نے کہا کہ آج مجاہدین خون دینے کیلئے تیار ہیں ۔ آزادی کشمیر کی تاریخ کو انجا م تک پہنچانے کیلئے کھڑے ہیں ۔ اس نے کہا کہ جو اب تک نہیں ہوا وہ اب ہوگا۔

مکی نے کہا کہ ہم نے کہا تھا حکمراں مجاہدین سے پنگا نہ لیں ۔ جہاد کو اللہ چلاتا ہے جو جہاد کو روکنا چاہتا ہے اللہ اس کا دھکا دے دیتا ہے ۔ اس مزید کہا کہ ستر سل میں تم ہندوستان کے ساتھ کوئی حل نہیں نکال سکے ۔ اب جہاد اس مسئلے کا حل نکال رہا ہے ۔

خیال رہے کہ قبل ازیں دہشت گرد ابو ولید محمد کی شہادت میں منعقدہ پروگرام میں کی نے کشمیر میں سرحد پار سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ اس نے دہشت گرد ابو ولید محمد کی شہادت کے جذبہ کی تعریف بھی کی تھی ۔ علاوہ ازین کشمیر میں جہاد کا آغاز کرنے والے اپنے ہزاروں کیڈروں کی قربانیوں کا بھی تذکرہ کیا تھا۔

ساتھ ہی ساتھ مکی نے کہا کہ ہندوستان نے عالمی برادری پر حافظ سعید کو دہشت گرد اعلان کرنے اور اس کو نظر بند کرانے کیلئے دباو ڈالا تھا جو غلط ہے ۔ اس نے کہا کہ پاکستان کو ضرورت ہے کہ وہ اسلام کے غلبہ اور کشمیر کی آزادی کیلئے کام کرے اور دہلی سے دوستی کرنا بند کردے ۔ اس نے کہا ہندووں کو قابو میں رکھا جانا چاہئے ۔
First published: Sep 05, 2017 09:31 AM IST