ہوم » نیوز » عالمی منظر

13 بچوں کا باپ ہے یہ ٹک ٹاک اسٹار، کر چکا ہے تین شادیاں

اسلام آباد: پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے ۱۳ بچوں کے ولد سے اپنے ۲ نابالغ بیٹوں کی کسٹڈی کیلئے خاتون نے عدالت سے گہار لگائی ہے۔ "ڈان خبر" کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کا نام ٹک ٹاک ڈیڈی رکھاہے۔

  • Share this:
13 بچوں کا باپ ہے یہ ٹک ٹاک اسٹار، کر چکا ہے تین شادیاں
علامتی تصویر

اسلام آباد: پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے ۱۳ بچوں کے ولد سے اپنے ۲ نابالغ بیٹوں کی کسٹڈی کیلئے خاتون نے عدالت سے گہار لگائی ہے۔ "ڈان خبر" کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کا نام ٹک ٹاک ڈیڈی رکھاہے۔


خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایپ پر ویڈیو پوسٹ کرنے کا عادی ہے کہ اس کیلئے وپ اپنے دونوں بدؤچوں کش بحی اس میں ساتھ ویڈیو بنانے میں لگائے رہتا ہے۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کے شوہر کا نام وحید مراد ہے۔ وہ چار شادیاں کر چکا ہے اور ہ اس کی تیسری بیوی ہے۔


خاتون کے مطابق اس کے شویر کے ۱۳شبچے ہیں اور چار شادیوں کے علاوہ اس نے پہلے دو شادیاں کی تھیں۔ مگر دونوں میں طلاق ہوگیا۔ فیملی کورٹ کے جج (Family court judge) سمیع اللہ خان نے خاتون کی عرضی کے بعد وحید مراد کونوٹس جاری کیا اور انہیں ۲ اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیا ہے۔


خاتون نے اپنے شوہر پر الزام لگایا کہ وہ شادیاں کرنے کے بعد اپنی بیویوں اوربچوں کا خیال نہیں رکھتا، بلکہ صڑف ان کی دیکھ۔بھال کرتا ہے جو اس کی طرح ٹک ٹاک ویڈیوبناتے ہیں۔ خاتون نے کہا کہ اس کے دونوں بیٹے بھی اپنے والد کی طرح ٹک ٹاک ویڈیو بنانے لگے ہیں۔ اس کے بعد خاتون کے شوہر نے ان دونوں کی تعلیم روک دی اور انہیں پوری طرح ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ہی فوکس کرنے کو کہا۔

خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو ٹک ٹاک پر ایک لاکھ ۱۴ ہزار لوگ فالو کررتے ہیں۔ اس کا نام پاکستان کے مشہوراداکار اورچاکلیٹی ہیرو کہلائےجانے والے وحید مراد کے نام پر ہے۔خاتون نے اپنی شکایت میں آگے کہا ہے کہ اس کا شوہر نہ تو میری اور نہ ہی بچوں کا ہی خیال کرتا ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شوہر اسے بچوں کو اسکول بھیجنے کے دوران مارتا تھا لیکن اب وہ اپنے ۲ اور ۷سال کے بیٹے کو ٹک۔ٹاک ویڈیو میں ایکٹنگ کرنے کیلئے اس سے دور بھی لے گیا ہے۔

 
First published: Mar 22, 2020 10:54 AM IST