پاکستان: بلوچستان میں شدید فائرنگ میں تین فوجیوں کی موت، ایک دہشت گرد ڈھیر

پاکستان: بلوچستان میں شدید فائرنگ میں تین فوجیوں کی موت، ایک دہشت گرد ڈھیر۔ فائل فوٹو ۔

پاکستان: بلوچستان میں شدید فائرنگ میں تین فوجیوں کی موت، ایک دہشت گرد ڈھیر۔ فائل فوٹو ۔

انکاونٹر کے بعد قریبی پہاڑوں میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Balochistan
  • Share this:
    پاکستان کے بلوچستان صوبے کے جرگون علاقے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی، جس میں ایک دہشت گرد اور تین فوجی مارے گئے۔ پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ نے بتایا کہ انکاونٹر تب ہوا جب سیکورٹی فورس نے ایک جانچ چوکی پر حملے کا جواب دیا۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان یں کہا کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ہفتہ کی صبح ایک پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس کے بعد سیکورٹی فورس نے جوابی کارروائی کی اور پھر دونوں طرف سے شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی فورس نے فوراً جوابی فائرنگ کی اور دہشرت گردوں کو پیچھے ہٹنے کے لیے مجبور کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انکاونٹر کے بعد قریبی پہاڑوں میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس درمیان، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ڈھونڈنے پہنچے تھے دہشت گرد، عمران خان کے گھر میں پولیس کو ملا صرف پانی اور بسکٹ

    یہ بھی پڑھیں:

    تائیوان کی صدر سائی انگ وین نےچین کے ساتھ شدید کشیدگی کے درمیان امن اور استحکام کاکیاعہد

    دوسری جانب، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کو لے کر حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ ایک دن قبل،  سابق وزیر اعظم کے چیف سکیورٹی آفیسر نے بتایا کہ پنجاب پولیس، جو عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ پر مبینہ طور پر چھپے ہوئے 'دہشت گردوں' کو گرفتار کرنے گئی تھی، صرف وہاں سرچ آپریشن کرنے کے لیے 'پانی اور بسکٹ' لے کر واپس آگئی ہے۔ ڈان اخبار کے مطابق لاہور کے کمشنر محمد علی رندھاوا، لاہور کی ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشنز صادق ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشنز صہیب پر مشتمل وفد نے پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین عمران خان سے بات چیت کے لیے ملاقات کی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: