ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان کے دفتر میں گھسی ٹک۔ٹاک گرل، پی ایم کی کرسی پر بیٹھ کر بنایا ویڈیو: دیکھیں

حریم شاہ کا یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر آیا، یوزرس نے تنقید کرنا شروع کردیا۔ وہیں ویڈیو کو دیکھ کر پاکستان کے افسران نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

  • Share this:
عمران خان کے دفتر میں گھسی ٹک۔ٹاک گرل، پی ایم کی کرسی پر بیٹھ کر بنایا ویڈیو: دیکھیں
حریم شاہ کا یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر آیا یوزرس نے تنقید کرنا شروع کردیا۔

اسلام آباد: پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک گرل حریم شاہ ایک مرتبہ پھر چرچا میں ہے۔ حریم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہورہا ہے جسے انہوں نے پاکستانی وزارت خارجہ کی کانفرنس روم میں شوٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرکے لوگ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا جم کر مذاق اڑا رہے ہیں۔

ٹک ٹاک گرل اس ویڈیو میں ہائی سکیورٹی والے پاکستان کی وزارت خارجہ کی کانفرنس روم میں مستی میں گھومتی۔پھرتی نظر آرہی ہیں۔ حریم شاہ تھوڑی دیر بعد بیٹھ جاتی ہیں۔ جہاں پاکستان کے پی ایم عمران خان بیٹھتے ہیں وہیں وہ بیٹھ جاتی ہیں۔ ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میں پنجابی اور ہندی گانے کی دھن سنائی دے رہی ہے۔

حریم شاہ کا یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر آیا، یوزرس نے تنقید کرنا شروع کردیا۔ وہیں ویڈیو کو دیکھ کر پاکستان کے افسران نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ حالانکہ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اجازت لیکر ہی وزارت خارجہ کے دفتر میں داخل ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ قانون کے خلاف تھا تو افسران کو انہیں ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے تھی۔ عمران خان کا اڑا رہے مذاق۔۔ حریم شاہ نے کہا میں قومی اسمبلی بھی گئی تھی۔ وہاں سے میں نے اپنا پاس لیا اور اس کے بعد وزارت خارجہ میں داخل ہوئی۔ مجھے وہاں سکیورٹی اہلکار نے نہیں روکا۔ حریم کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو پر کچھ لوگ ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں تو کچھ عمران خان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
First published: Oct 24, 2019 11:06 AM IST