ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر ! ایف اے ٹی ایف نے نہیں دی پاکستان کو راحت ، فی الحال گرے لسٹ میں ہی رہے گا

فی الحال فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ میں ہی پاکستان رہے گا ۔ پاکستانی میڈیا کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر ! ایف اے ٹی ایف نے نہیں دی پاکستان کو راحت ، فی الحال گرے لسٹ میں ہی رہے گا
بڑی خبر ! ایف اے ٹی ایف نے نہیں دی پاکستان کو راحت ، فی الحال گرے لسٹ میں ہی رہے گا ۔ فائل فوٹو ۔

اسلام آباد : فی الحال فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں ہی پاکستان رہے گا ۔ پاکستانی میڈیا کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے ۔ میٹنگ میں شامل پانچ ممالک میں سے چار پاکستان کے دہشت گردی کو لے کر کئے گئے کام سے غیر مطمئن ہیں ۔ اس میٹنگ میں شامل چین اپنے قریبی پاکستان کو بچانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا تھا ۔ وہیں پاکستان کا الزام ہے کہ ہندوستان اس پلیٹ فارم کا استعمال سیاسی مفادات کے حصول کیلئے کررہا ہے ۔


ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس 21 سے 25 جون تک پیرس میں جاری رہا ، جس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا ۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان گرے لسٹ میں برقرار رہے گا ۔ پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے اب تک صرف 26 اہداف کو ہی پورا کیا ہے ۔



رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سزا کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا اور یواین کے نامزد کردہ 1373 دہشت گردوں کو سزائیں دینا ہوں گی۔ ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آخری شرط سے منسلک 6 نکات پر عمل کرنا ہوگا ۔ پاکستانی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ ( آئی سی آر جی ) کی آن لائن میٹنگ میں پاکستان کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

پاکستان کو امید تھی کہ اس کو ایف اے ٹی ایف کی میٹنگ سے کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے ۔ وہیں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا تھا کہ ہندوستان ایف اے ٹی ایف کا استعمال اپنے سیاسی مفادات کو حاصل کرنے کیلئے کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی پلیٹ فارم ہے اور اس کا استعمال سیاسی مفادات کیلئے نہیں کیا جانا چاہئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 25, 2021 06:40 PM IST