پاکستان میں مہنگائی ہوئی بے قابو تو عمران کے وزیر نے کہا : مہنگائی کیلئے ہندوستان ذمہ دار

پاکستان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تجارت پر قدغن ملک میں قیمتوں کے اضافے کی وجوہات میں سے ایک ہے۔

Dec 04, 2019 10:39 PM IST | Updated on: Dec 04, 2019 10:39 PM IST
پاکستان میں مہنگائی ہوئی بے قابو تو عمران کے وزیر نے کہا : مہنگائی کیلئے ہندوستان ذمہ دار

فائل فوٹو ۔ رائٹرس / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

پاکستان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تجارت پر قدغن ملک میں قیمتوں کے اضافے کی وجوہات میں سے ایک ہے۔  خزانہ اور محصولات کے امور میں وزیر اعظم کے صلاح کار ڈاکٹر عبد الحافظ شیخ اور وزیر محصولات حماد اظہر نے منگل کے روز ایک اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی طور پر اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کے رکنے ، موسم سے متعلق وجوہات اور بچولیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنوری ۔ فروری سےافراطِ زر میں کمی شروع ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو چھوٹی مدت میں بحران کی صورتحال سے نکال کر ترقی یافتہ معیشت میں نہیں بدلا جا سکتا ہے ، لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسے آئندہ کچھ مہینوں میں نوکریوں کے پیدا ہونے کے لیے اعلیٰ شرح نمو میں بدلا جا سکتا ہے۔

Loading...

مسٹر شیخ نے کہا کہ عالمی تیل اور انرجی کی قیمتیں حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں ، لیکن پھر بھی یہ محروم افراد کو قیمت میں اضافے سے بچانے کے لیے سبسڈی ، آمدنی تعاون پروگرام، صحت بیمہ جیسے منصوبوں اور ضروری اشیاء مہیا کرواکر اپنا کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک، ایشین ڈیولپمینٹ بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور موڈی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معیشت میں ہونے والے مثبت اشاروں کی تعریف کی ہے۔ پانچ برسوں کے بعد برآمد (ایکسپورٹ) میں اب اضافہ ہورہا ہے۔

Loading...