ہوم » نیوز » عالمی منظر

پھربے نقاب ہوا پاکستان، 26/11 کے ماسٹرمائنڈ حافظ سعید کو لاہورعدالت نے دی راحت

لاہورہائی کورٹ نے 30 ستمبرکو حافظ سعید کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئےاس کے خلاف چل رہےایک معاملے کو گجرانوالہ دہشت گردی مخالف عدالت سےلاہورٹرانسفرکردیا تھا۔

  • Share this:
پھربے نقاب ہوا پاکستان، 26/11 کے ماسٹرمائنڈ حافظ سعید کو لاہورعدالت نے دی راحت
دہشت گردوں پر شکنجہ کسنے کے محاذ پر پاکستان پھر ناکام

لاہور: 26/11 کےماسٹرمائنڈ حافظ سعید کو لاہورعدالت سے راحت مل گئی ہے۔ ٹیررفنڈنگ کے 24 معاملوں سے حافظ سعید کوالگ کرنے کی عرضی منظورہوگئی ہے۔ ہائی کورٹ نے عرضی پرپنجاب، سی ٹی ڈی سے رپورٹ مانگی ہے۔ عدالت نے 28 اکتوبرتک یہ رپورٹ دینےکےاحکامات جاری کئے ہیں۔


اس سے قبل لاہورہائی کورٹ نے30 ستمبرکوحافظ سعید کی عرضی پرسماعت کرتے ہوئے اس کے خلاف چل رہےایک معاملے کوگجرانوالہ دہشت گردی مخالف عدالت سےلاہور ٹرانسفرکردیا تھا۔ حافظ سعید نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ اسے لاہورجیل میں رکھا گیا ہے اورہرسماعت کے لئےاسے گجرانوالہ لایا جاتا ہے۔


سیکورٹی کا حوالہ دے کرتبدیل کرائی تھی عدالت


اس نے اپنا معاملہ ٹرانسفرکرانےکےلئےاپنی خراب صحت اورسیکورٹی کا حوالہ دیا تھا۔ ایسےمیں اس نے گزارش کی تھی کہ اگراسے لاہورکی جیل میں رکھا جارہا ہے تومعاملہ بھی وہیں ٹرانسفرکردیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حافظ سعید کے معاملے کی سماعت کررہےدوججوں کی بینچ کوبھی تبدیل کردیا گیا تھا۔

پاکستان نے دہشت گردی پرنہیں لیا کوئی ایکشن

ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) کی ایک رپورٹ کےمطابق فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس نےپاکستان کو'گرے لسٹ' میں شامل کرتے وقت جو40 سفارشات کی تھیں، ان میں سےاس نے صرف ایک پرعمل کیا ہے اوروہاں منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی مالی امداد کا کافی خطرہ ہے۔ گرے لسٹ میں پاکستان کوبرقراریا باہررکھنے پرفیصلےکولے کرہونےوالی ایف اے ٹی ایف کی اہم میٹنگ سے 10 دن قبل ہفتہ کو اے پی جی نے 228 صفحات والی یہ باہمی تشخیص رپورٹ جاری کی ہے۔
First published: Oct 07, 2019 05:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading