پاکستان میں 'جے ہند' اور'جن من گن' کی دھوم، جم کرہورہا ہے ٹرینڈ

ہندوستان اورانگلینڈ کے میچ کے دوران پاکستانی مداح سوشل میڈیا پر ہندوستانی ٹیم کو چیئر کرتے نظرآئے۔

Jun 30, 2019 11:00 PM IST | Updated on: Jun 30, 2019 11:03 PM IST
پاکستان میں 'جے ہند' اور'جن من گن' کی دھوم، جم کرہورہا ہے ٹرینڈ

پاکستان کے مداح ہندوستان کی جیت کی دعا کررہے ہیں۔ تصویر: اے پی

کرکٹ کے میدان پرہندوستان کا سب سے بڑا حریف پاکستان کومانا جاتا ہے۔ دونوں کے میچ کے وقت دونوں ہی ٹیموں کےمداحوں کے درمیان سوشل میڈیا پرالگ ہی جنگ شروع ہوجاتی ہے۔ حالانکہ اتوارکوسوشل میڈیا پرالگ ہی نظارہ دیکھنےکوملا۔ یہ نظارہ دیکھ کرہرکوئی حیران رہ جائے گا کیونکہ آج پاکستان میں ہندوستان کے لئے دعائیں کی جارہی ہیں۔

ہندوستان اورانگلینڈ کے میچ کے دوران پاکستانی مداح ہندوستانی ٹیم کوچیئرکرتے نظرآئے۔ یہی نہیں پاکستان میں 'جے ہند' ٹرینڈ کرنے لگا۔ اس کی وجہ واضح ہے، پاکستان کی سیمی فائنل کی راہ ہندوستان کی جیت پرمنحصرکرتی ہے۔

Loading...

indpak2

دراصل پوائنٹ ٹیبل میں پاکستان فی الحال 8 میچوں میں 9 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنےکےلئے پاکستان کواپنے آخری میچ میں جیت حاصل کرنی ہوگی۔ حالانکہ سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنےکے لئے ضروری ہے کہ ہندوستان انگلینڈ کو شکست دے دے اورپاکستان اپنے چوتھے پوزیشن کو پختہ کرے۔

pakistan-trend

انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے ہندوستان اورنیوزی لینڈ سے کسی ایک میچ میں جیت حاصل کرنا ضروری ہے۔ اگرہندوستان آج انگلینڈ کو شکست دیتا ہےتو پاکستان سیمی فائنل کی ریس میں بنا رہےگا۔ یہی سبب ہے کہ پاکستانی مداح ہندوستان کی جیت کی دعا کر رہے ہیں۔

Loading...