Flood in Pakistan: اسلام آباد، صدی کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنے والے پاکستان کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آگے آگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک خبر کے مطابق پاکستان پہنچنے والے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے دنیا سے بھارت کے پڑوسی ملک کی مدد کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ملک میں سیلاب کا ذمہ دار موسمیاتی تبدیلیوں کو قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مان سون کی ریکارڈ بارشوں اور شمالی پہاڑوں میں گلیشیئر پگھلنے سے شدید سیلاب آیا ہے، جس سے گھر، سڑکیں، ریلوے ٹریک، پل، مویشی اور فصلیں بہہ گئیں اور 1391 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ اس دوران ملک کے بڑے حصوں میں پانی جمع ہونے سے لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 3 کروڑ سے زائد لوگوں کی زندگیاں درہم برہم ہوگئی ہیں۔
Pakistan:تاریخ کا بھیانک سیلاب نے پاکستان کو کیا تباہ، 30 لاکھ بچوں پر منڈرایا یہ بڑا خطرہPakistan flood: سیلاب سے بے حال اپنے ملک کیلئے مدد کی گہار لگا رہے ہیں پاکستانی فلمی ستارے
پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے انٹونیو گٹیرسانتونیو گوتریس اپنے دو روزہ دورے کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جہاں وہ ملک میں جاری تباہی پر بات کریں گے اور فنڈز جمع کریں گے۔ اس کے ساتھ انٹونیو گٹیرس ملک کے زیر آب علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔ اقوام متحدہ نے آفت سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کے لیے 160 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل شروع کر دی ہے۔ حالانکہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کو سیلاب سے تقریباً 10 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ غور طلب ہے کہ کئی ممالک بھی پاکستان کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں جنہوں نے پاکستان کو اربوں روپے کی امداد فراہم کی ہے۔
Pakistan میں بھیانک سیلاب جیسی صورتحال سے پریشان سڑک پر رہ رہی ہندو خاتون سے ریپ کی کوشش110 اضلاع سیلاب میں ڈوب گئے۔بتادیں کہ پاکستان میں شدید بارشوں سے آنے والے جان لیوا سیلاب میں ملک کے 110 اضلاع زیر آب آگئے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی اسکولی تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے۔ سندھ کے وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں 20 لاکھ سے زائد بچے ڈراپ آؤٹ کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔