عمران خان نے پھر کی وزیر اعظم مودی کی تعریف، کہا: ان کی بیرون ممالک کوئی پراپرٹی نہیں، کیونکہ...

Imran Khan praised PM Modi: ایک تقریر کے دوران عمران خان نے اپنے ہی ملک کے وزیر اعظم اور لیڈروں کی تنقید کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے ۔ سابق پاکستانی وزیر اعظم کی اس تقریر کا ویڈیو ایک پاکستانی صحافی نے ٹویٹر پر شیئر کیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • inter, Indiakarachikarachi
  • Share this:
    پاکستان میں ان دنوں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے ۔ سیلاب اور بڑھتی مہنگائی کے درمیان سیاسی حالات بھی ٹھیک نہیں چل رہے ہیں ۔ ملک کے سابق وزیر اعظم عمران خان لگاتار وزیرا عظم شہباز شریف کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں ۔ ایک تقریر کے دوران انہوں نے اپنے ہی ملک کے وزیر اعظم اور لیڈروں کی تنقید کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے ۔ سابق پاکستانی وزیر اعظم کی اس تقریر کا ویڈیو ایک پاکستانی صحافی نے ٹویٹر پر شیئر کیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان میں روٹی۔کھانا ہوا مہنگا، گیہوں و آٹے کی قیمتوں میں 10 سے20 فیصد اضافہ

    ویڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ کوئی مجھے ایک ملک کا نام بتادیں، جہاں جمہوریت ہو اور اس کے وزیر اعظم کے پاس اربوں روپے کی پراپرٹی ملک سے باہر ہو ۔ آپ وہ تو چھوڑیئے، یہ ساتھ والا ملک، یہ نریندر مودی ان کی باہر کتنی پراپرٹی ہے ۔ یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے ملک کے باہر اربوں کی پراپرٹی اور کاروبار رکھے ہوئے ہیں ۔ ان کے بچوں کے پاس برطانیہ کا پاسپورٹ ہے ۔ یہ اس کا کچھ جواب نہیں دے سکتے ۔ یہ بات تب ہوتی ہے جب طاقتور کیلئے ایک قانون اور کمزور کیلئے ایک قانون ہوتا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: 43 سالوں میں 53 مرتبہ شخص نے کی شادی، غیر ملکی خواتین کو بھی بنا چکا ہے بیوی!

    عمران خان اس سے پہلے بھی وزیر اعظم مودی کی تعریف کرچکے ہیں ۔ عمران خان نے امریکہ کے دباو کے باوجود روس سے رعایتی تیل خریدنے کیلئے ہندوستان کی دل کھول کر تعریف کی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ مودی سرکار ایک آزاد غیرملکی پالیسی کی مدد سے اس کو حاصل کرنے کیلئے کام کررہی ہے ۔

    اس سے پہلے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی ایک ریلی کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے ازبیکستان میں شنگھائی کوآپریشن چوٹی کانفرنس کو لے کر کہا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے شہباز شریف کو ڈر لگ رہا تھا ۔ پوتن کی موجودگی سے شہباز شریف کے پاوں کانپ رہے تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: