உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چین کا 'ڈریگن' پہنچ گیا پاکستان، ہوا میں لہراتا دیکھ کر یقین کرنا ہوا مشکل، دیکھئے Video

    چین کا 'ڈریگن' پہنچ گیا پاکستان، ہوا میں لہراتا دیکھ کر یقین کرنا ہوا مشکل، دیکھئے Video ۔ تصویر : ویڈیو گریب ۔

    چین کا 'ڈریگن' پہنچ گیا پاکستان، ہوا میں لہراتا دیکھ کر یقین کرنا ہوا مشکل، دیکھئے Video ۔ تصویر : ویڈیو گریب ۔

    چین والے ڈریگن کے بارے میں سب نے سنا اور دیکھا ہے ۔ اب پاکستان کا ریئل ڈریگن دیکھنے کو ملا ہے ۔ یوٹیوب پر HUNTER IMRAN YT نام سے ایک چینل پر سال بھر پہلے ایک ویڈیو ڈالا گیا تھا ، جس میں ایک ریئل ڈریگن نظر آرہا ہے ۔

    • Share this:
      چین کی علامت مانا گیا ڈریگن کیا واقعی میں ہوتا ہے ؟ کیا کبھی اس کو کسی نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ؟ کیا زمین پر کبھی ڈریگن کا وجود رہا ہے ؟ یہ سوالات شاید پہلے نہ پوچھے گئے ہوں ، لیکن اب یہ سوالات ذہن میں آگئے ہیں ۔ اس کی وجہ وہ ویڈیو ہے ، جس کو لاکھوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ مگر اب تک کوئی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان کی فلم ڈھائی چال کا ٹریلر دیکھ بھڑک اٹھے ہندوستانی، کہا: 'تم لوگ صرف فلموں میں ہی...'


      چین والے ڈریگن کے بارے میں سب نے سنا اور دیکھا ہے ۔ اب پاکستان کا ریئل ڈریگن دیکھنے کو ملا ہے ۔ یوٹیوب پر HUNTER IMRAN YT نام سے ایک چینل پر سال بھر پہلے ایک ویڈیو ڈالا گیا تھا ، جس میں ایک ریئل ڈریگن نظر آرہا ہے ۔ چینل کے مطابق یہ پاکستان کا ریئل ڈریگن  (Real dragon of Pakistan)  ہے ۔ اس کو دیکھنے کے بعد کئی لوگوں کا تجسس بڑھ گیا اور یہ ویڈیو کافی تیزی سے سرچ کیا جانے لگا ۔ اس وائرل ویڈیو کواب تک تقریبا پونے دو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔

      ڈریگن ایک ایسا نام ہے ، جس کو سنتے ہی چین کی تصویر آنکھوں کے سامنے دوڑنے لگتی ہے ۔ چین کی شناخت ، چین کی علامت ڈریگن ہے ، لیکن کیا یہ جاندار کبھی زمین پر رہا بھی ہے یا ایک خیالی ہے ، جس کو خاص طور پر ایک ملک نے اپنی جبلت کے مطابق بنالیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھیں : کیا سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے خفیہ طریقہ سے کرلی ہے شادی؟ جانئے کیا ہے وائرل تصویر کا سچ


      یوٹیوب پر HUNTER IMRAN YT نام کے چینل پر دیکھے گئے ویڈیو میں ایک ڈریگن نما فیگر تیزی سے ہوا میں لہراتی ہوئی آگے بڑھتی چلی گئی ۔ اس ویڈیو کا کیپشن Real dragon of Pakistan ہے ۔ اسی لائن پر یوزر نے کافی مزے لئے ۔ کمنٹ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ڈریگن تو ٹھیک ، مگر اس کے پاکستان میں پائے جانے پر تعجب ہوا ۔ کچھ لوگوں نے اس کو ڈریگن کائٹ کہا تو کچھ لوگوں نے اس کو بہترین اینیمیشن کہا ، لیکن اصل میں یہ کیا تھا ، یہ ہمیں بھی معلوم نہیں ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: