உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیوں کشمیر کا راگ الاپ رہے ہیں پاکستان کے PM شہباز شریف؟ ہندوستان کے ساتھ چاہتے ہیں مستقل امن

    کیوں کشمیر کا راگ الاپ رہے ہیں پاکستان کے PM شہباز شریف؟

    کیوں کشمیر کا راگ الاپ رہے ہیں پاکستان کے PM شہباز شریف؟

    Pakistan PM Shehbaz Sharif: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو تجارت، معیشت اور اپنے اپنے شہریوں کی زندگی کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے مقابلہ کرنا چاہئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک بات چیت کے ذریعہ ہندوستان کے ساتھ ‘مستقل امن‘ چاہتا ہے اور کشمیر موضوع کے حل کے لئے جنگ دونوں ممالک کے لئے کوئی متبادل نہیں ہے۔ ’دی نیوز انٹرنیشنل‘ اخبار کی خبر کے مطابق، ہارورڈ یونیورسٹی کے طالبات کے ایک گروپ کو خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تجاویز کے تحت کشمیر موضوع کا حل علاقے میں مستقل امن سے جڑا ہوا ہے۔

      وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کی شام کہا، ’پاکستان علاقے میں امن بنائے رکھنے کے لئے پابند عہد ہے‘۔ خبر کے مطابق، انہوں نے کہا کہ ’ہم بات چیت کے ذریعہ ہندوستان کے ساتھ مستقل امن چاہتے ہیں کیونکہ جنگ کسی بھی ملک کے لئے کوئی متبادل نہیں ہے‘۔ واضح رہے کہ کشمیر موضوع  اور سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے سبب ہندوستان-پاکستان کے درمیان تعلقات اکثر پُرکشیدہ رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستانی فوج کرسکتی ہے سیز فائر کی خلاف ورزی، دہشت گردوں نے ہندوستان کے خلاف بنایا خطرناک منصوبہ: ذرائع

      یہ بھی پڑھیں۔

      Jammu and Kashmir: شادی میں ’دما دم مست قلندر‘ پر جھومے کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

      ہندوستان کے ذریعہ پانچ اگست، 2019 کو آئین کے آرٹیکل 370 کے بیشتر التزامات کو ختم کئے جانے، جموں وکشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے اور ریاست کو پانچ اگست، 2019 لو مرکز کے زیر انتظام دو حصوں میں منقسم کئے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوگئے۔ ہندوستان نے بار بار کہا ہے کہ جموں وکشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا‘۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی،عدم استحکام اور تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ عام پڑوسیوں جیسا تعلقات چاہتا ہے۔

      طالبات کے ساتھ بات چیت میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو تجارت، معیشت اور اپنے اپنے شہریوں کی زندگی کی سطح کو سدھارنے کے لئے مقابلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جارحانہ نہیں ہے، لیکن اس کے ایٹمی ہتھیار اور تربیت یافتہ فوج  ڈیٹرنٹ طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لئے فوج پر خرچ کرتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: