عمران خان کے قریبی شاہ محمود قریشی کو کیوں کیا گیا گرفتار؟ پاکستان پولیس نے بتائی اصل وجہ
عمران خان کے قریبی شاہ محمود قریشی کو کیوں کیا گیا گرفتار؟ پاکستان پولیس نے بتائی اصل وجہ
Pakistan News: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو تشدد بھڑکانے اور امن کو خراب کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد/لاہور: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو تشدد بھڑکانے اور امن کو خراب کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پڑوسی ملک میں جاری سیاسی اتھل پتھل کی وجہ سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا دعویٰ ہے کہ 66 سالہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد پولیس نے جمعرات کی صبح گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر رکھا۔
وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملکہ بخاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے ایک اور اہم لیڈر فواد چودھری کو سپریم کورٹ کی عمارت سے نکلتے ہوئے پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، جہاں انہوں نے خود کو گرفتار ہونے سے بچانے کے لیے 12 گھنٹے تک پناہ لی تھی۔
بتادیں کہ کرپشن کے الزام میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ان کے حامیوں نے آرمی ہیڈ کوارٹر پر بھی دھاوا بول دیا تھا ۔ اس کے ساتھ ہی کئی مقامات پر آتش زنی کے واقعات بھی سامنے آئے تھے، جس کے بعد فوج کے میڈیا ونگ (انٹر سروس پبلک ریلیشنز) نے کہا کہ قانون کو کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔