'مجھے گھر جانے دیں، بنی گالہ جانے دیں ۔۔۔' پاکستانی سپریم کورٹ نے کیوں خارج کی عمران خان کی اپیل
Imran Khan News: پاکستانی سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد عمران خان کو اسلام آباد پولیس لائن کے گیسٹ ہاؤس لے جایا گیا ہے۔ عمران خان کو کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد: پاکستانی سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار عمران خان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد عمران خان کو اسلام آباد پولیس لائن کے گیسٹ ہاؤس لے جایا گیا ہے۔ عمران خان کو کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے عمران خان سے کہا کہ وہ رہائی سے پہلے اپنے حامیوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کریں۔ ادھر عمران خان کی رہائی کے حکم کے بعد اسلام آباد میں پولیس اور پی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ کی خبریں بھی آرہی ہیں ۔ اس دوران پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے، جس کے جواب میں حامیوں نے دو گاڑیوں میں آگ لگا دی۔
رہائی کے دوران عمران خان نے سپریم کورٹ سے گھر جانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بنی گالہ جانے کی اجازت دی جائے۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری تحویل میں ہیں۔ آپ کو کل ہائی کورٹ میں پیش ہونا ہے۔ آپ کی حفاظت ہمارے لئے اہم ہے۔ ایسے میں ہم آپ کو اسلام آباد پولیس لائن گیسٹ ہاؤس بھیج رہے ہیں۔ اس دوران فیملی کے علاوہ 10 لوگوں کو آپ سے ملنے کی اجازت ہوگی۔ عمران خان نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خطرہ نہیں، مجھے گھر جانے دیں۔ رہائی کے بعد عمران خان کے کسی اور کیس میں گرفتار ہونے کا امکان تھا۔ عمران خان کے خلاف 76 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ رہائی کے بعد گرفتاری بھی قانون کے مطابق جائز ہے، ایسے میں سپریم کورٹ نے انہیں اپنی تحویل میں رکھتے ہوئے پولیس لائن کے گیسٹ ہاؤس بھیج دیا۔ اب عمران خان کل ہائی کورٹ میں پیشی تک سپریم کورٹ کی تحویل میں رہیں گے۔
سپریم کورٹ نے عمران خان سے کہا کہ وہ رہائی سے پہلے اپنے حامیوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کریں۔ عدالت نے کہا کہ آپ بات چیت شروع کریں، تاکہ ملک کا امن مضبوط ہوسکے۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ میں گرفتار تھا، پتہ نہیں ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ ایسی صورت میں میں فسادات کا ذمہ دار کیسے ہو سکتا ہوں۔
اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ایک لیڈر یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس کے حامی کیا کر رہے ہیں، وہ اس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ اس کے بعد عمران خان نے اپنے حامیوں سے امن کی اپیل کی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔