உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کنگال پاکستان کی دریادلی- چین کے 36 شہریوں کو دے گا 1 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کا معاوضہ

    نقدی کے مسائل سے نبردآزما پاکستان چینی شہریوں کو معاوضہ دینے پر اتفاق ہوگیا ہے، جب کہ وہ ایسا کرنے کے لئے قانونی طور سے پابند نیہں ہے۔ اس کے علاوہ یہ رقم چین میں اسی طرح کے حملوں میں جان گنوانے والے شہریوں کو عام طور پر دی جانے والی رقم سے دوگنی ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: قرض کے بھاری بوجھ سے دبے پاکستان نے اقتصادی بحران (Pakistan Economic Crisis) کے درمیان ایک بڑا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان نے انارکی کے شکار خیبر پختونخواہ صوبے (Khyber Pakhtunkhwa Province) میں پچھلے سال ایک دہشت گردانہ حملے میں شدید متاثر ہوئے ایک بڑے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں کام کرنے والے 36 چینی شہریوں کو معاوضہ دینے کی بات کہی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کو ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر کا معاوضہ ادا کرے گا۔ معاوضے کی رقم سے متعلق کابینہ کی اقتصادی کمیٹی (ECC) نے جمعہ کو فیصلہ کیا ہے۔

      وزارت فائنانس کے بیان کے مطابق، ’ای سی سی نے غور کرنے اور چین کے ساتھ تعلقات کی گہرائی کو دھیان میں رکھ کر اظہار ہمدری کے تحت قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری سطح پر ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔‘ شمال مغربی پاکستان کے پہاڑی علاقے میں پچھلے سال 13 جولائی کو تعمیراتی مزدوروں کو لے جارہی بس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 10 چینی شہریوں کی موت ہوگئی تھی اور 26 دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔

      پاکستان میں گہرا ہوتا جارہا ہے مالی بحران
      نقدی کے مسائل سے نبردآزما پاکستان چینی شہریوں کو معاوضہ دینے پر اتفاق ہوگیا ہے، جب کہ وہ ایسا کرنے کے لئے قانونی طور سے پابند نیہں ہے۔ اس کے علاوہ یہ رقم چین میں اسی طرح کے حملوں میں جان گنوانے والے شہریوں کو عام طور پر دی جانے والی رقم سے دوگنی ہے۔پاکستانی میڈیا نے اس ہفتہ کی شروعات میں کہا تھا کہ معاوضے کی ادائیگی کرنے کا واضح مقصد پاکستان۔چین دوطرفہ تعلقات میں ایک بڑی رکاوٹ کو دور کرنا ہے۔ اس حملے میں چار پاکستانی شہریوں کی بھی موت ہوئی تھی، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے افراد خاندان کو بھی معاوضہ دیا جائے گا یا نہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: