ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی زمین کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے: عمران خان

پلواملہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ پرہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد دنیا بھر کی مخالفت جھیل رہا پاکستان اب کچھ کاروائی کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

  • Share this:
پاکستانی زمین کو دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے: عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان: فائل فوٹو

پلواملہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ پرہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد دنیا بھر کی مخالفت جھیل رہا پاکستان اب کچھ کاروائی کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کے روز کہا کہ ان کی حکومت ملک سے باہر حملوں میں شامل کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو چلنے نہیں دےگی۔ ملک میں دہشت گردی بڑھنے کے لئے انہوں نے گزشتہ حکومتوں کو ذمہ دار بتایا۔


عالمی سطح پر دباؤ بننے کی وجہ سے عمران خان نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے اور جس کے تحت جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کے بھائی اور بیٹے کو ممنوعہ کر دیا اور اس سے جڑے دیگر 42 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔


پاکستان میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسی نے 121 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے اور تقریبا 182 مدرسوں پر پابندی لگا دی ہے۔


پاکستانی اقلیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اقلیتوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے ہندوستان پرتنقید کی اور کہا کہ ہندستان میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عمران نے کہا کہ یہ یقین دلانا ہماری ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک یا نا انصافی نہ ہو۔

 
First published: Mar 09, 2019 09:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading