ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی فوجی سربراہ کی کشمیر کی آگ کو مزید بھڑکانے کی کوشش ،کہا : سیاسی جدوجہد کی جاری رہے گی حمایت

جموں و کشمیر میں جاری تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی وجہ سے پھیلی بدامنی کے درمیان پاکستان کے فوجی سربراہ نے ہندوستان کے خلاف زہر اگلا ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Apr 30, 2017 08:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستانی فوجی سربراہ کی کشمیر کی آگ کو مزید بھڑکانے کی کوشش ،کہا : سیاسی جدوجہد کی جاری رہے گی حمایت
جموں و کشمیر میں جاری تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی وجہ سے پھیلی بدامنی کے درمیان پاکستان کے فوجی سربراہ نے ہندوستان کے خلاف زہر اگلا ہے۔

لاہور : جموں و کشمیر میں جاری تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی وجہ سے پھیلی بدامنی کے درمیان پاکستان کے فوجی سربراہ نے ہندوستان کے خلاف زہر اگلا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو کنٹرول لائن کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک کشمیریوں کے حق 'خود ارادیت کے لئے کی جا رہی 'سیاسی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا۔

حاجی پیر سیکٹر کے علاقوں کا دورہ کرنے والے باجوہ کو ہندوستانی سیل کی طرف سے مبینہ طور پر کی گئی 'جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے میں بھی معلومات دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی تیاری سے بھی انہیں واقف کرایا گیا۔ فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

باجوہ نے جوانوں کے ساتھ بات چیت میں کہاکہ 'ہم ہمیشہ حق خود ارادیت اور بنیادی انسانی حقوق کو سہارا دینے کے لئے جاری ان کی (کشمیریوں کی) سیاسی جدوجہد کے لئے ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ہندوستان پر کشمیر میں 'ریاست ا سپانسرڈ دہشت گردی کا الزام عائد کیا ۔ باجوہ نے الزام لگایا کہ ہندوستان نہ صرف کشمیر کے لوگوں بلکہ کنٹرول لائن کے پاکستان کی طرف رہ رہے لوگوں کے خلاف بھی جارحیت میں شامل ہے۔

First published: Apr 30, 2017 08:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading