உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان میں خاتون نے 7 بچوں کو دیا جنم، اب تک 6 کی ہوگئی موت

    پاکستان میں خاتون نے 7 بچوں کو دیا جنم، اب تک 6 کی ہوگئی موت

    پاکستان میں خاتون نے 7 بچوں کو دیا جنم، اب تک 6 کی ہوگئی موت

    ڈاکٹروں کے مطابق، قبل از وقت ڈیلیوری (Premature Delivery) ہوئی تھی۔ اس لئے سبھی بچے بے حد کمزور تھے۔ سبھی کا وزن تقریباً ایک کلو گرام تھا۔ پیدائش کے بعد سے ہی ان میں کئی طرح کی پریشانیاں دیکھنے کو مل رہی تھیں۔

    • Share this:
      ایبٹ آباد: پاکستان (Pakistan) میں ایک ایسا سانحہ پیش آیا ہے، جس کے بارے میں جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق، پاکستان میں گزشتہ ہفتے 7 بچوں کو جم دینے والی ماں کے 6 بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ ایک بچہ ہی اب تک زندہ ہے، جس کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق، قبل از وقت ڈیلیوری (Premature Delivery) ہوئی تھی۔ اس لئے سبھی بچے بے حد کمزور تھے۔ سبھی کا وزن تقریباً ایک کلو گرام تھا۔ پیدائش کے بعد سے ہی ان میں کئی طرح کی پریشانیاں دیکھنے کو مل رہی تھیں۔

      خاتون نے ایبٹ آباد (Abbottabad) کے جناح انٹرنیشنل اسپتال ایبٹ آباد (Jinnah International Hospital Abbottabad) میں 7 بچوں کو جنم دیا تھا۔ پیدائش کے بعد سے ہی ڈاکٹر انہیں بچانے کی جدوجہد میں مصروف تھے۔ بچوں کو پیدائش کے بعد ایوب ٹیکنیکل اسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے سب سے بڑے (لڑکے) کی موت تو پیدائش کے دوسرے دن ہی ہوگئی تھی۔ بعد میں تین لڑکیوں کی حالت میں سدھار دیکھا گیا تھا۔ حالانکہ بعد میں بیٹیوں کی بھی موت ہوگئی۔ پھر ایک لڑکے نے دم توڑا۔ منگل کو چھٹے بچے کی موت ہوئی، وہ بھی لڑکا تھا۔

      ’دی ایکسپریس ٹربیون‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، جناح انٹرنیشنل اسپتال (JIHA) میں ان بچوں کا جنم ہوا، لیکن والدین کے کہنے پر انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں شفٹ کرا دیا گیا تھا۔ وہیں، پانچ بچوں کی موت ہوئی۔ اس کے بعد بچوں کو ایوب اسپتال لایا گیا۔ یہاں منگل کو چھٹے بچے نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ ایوب اسپتال کے انچارج ڈاکٹر اعجاز حسین نے کہا- ’6 بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ ہم ساتویں بچے کو بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اس کی حالت بھی فی الحال خطرے سے باہر نہیں ہے۔ اکثر پری میچیور (قبل از وقت ڈیلیوری) میں اس طرح کی پریشانیاں آتی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: