ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان نے پھر الاپا کشمیر کا راگ ، کہا : آرٹیکل 370 پر ہندوستان پلٹے اپنا فیصلہ ، تبھی ہوگی بات چیت

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) نے منگل کو کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ اس وقت تک بات چیت نہیں کرے گا ، جب تک کشمیر پر اپنا فیصلہ ہندوستان پلٹ نہیں دیتا ہے ۔ عمران خان نے یہ بات آرٹیکل 370 ختم کرنے کے حوالے میں کہی ہے ۔

  • Share this:
پاکستان نے پھر الاپا کشمیر کا راگ ، کہا : آرٹیکل 370 پر ہندوستان پلٹے اپنا فیصلہ ، تبھی ہوگی بات چیت
پاکستان نے پھر الاپا کشمیر کا راگ ، کہا : آرٹیکل 370 پر ہندوستان پلٹے اپنا فیصلہ ، تبھی ہوگی بات چیت

نئی دہلی : اقتصادی طور پر خستہ حال ہوچکے پاکستان نے ایک مرتبہ کشمیر کا راگ الاپا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ بات چیت اس وقت تک نہیں کرے گا جب تک کشمیر پر اپنا فیصلہ ہندوستان پلٹ نہیں دیتا ہے ۔ عمران خان نے یہ بات آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے حوالے سے کہی ہے ۔


ہندوستان نے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا ۔ مرکزی حکومت نے ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام خطوں میں تبدیل کردیا تھا ۔ اب عمران خان نے ایک مرتبہ پھر ہندوستانی حکومت کو اس کے فیصلہ کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جب تک پانچ اگست کو لیا گیا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا ہے ، تب تک ہم ہندوستان کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔


غور طلب ہے کہ منگل کو ہی ملک کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا کہ ہندوستان کے ساتھ بات چیت تبھی ہوگی جب کشمیر کا فیصلہ بدلا جائے گا ۔ قریشی نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا داخلی معاملہ نہیں ہے ، یہ معاملہ اقوام متحدہ میں ہے اور اس پر سیکورٹی کونسل کے کئی ریزولیوشنس ہیں ۔


بتادیں کہ ہندوستان مسلسل کہتا رہا ہے کہ جموں و کشمیر اس کا اٹوٹ حصہ ہے اور ملک اس کی پریشانیوں کا حل کرنے میں پوری طرح سے اہل ہے ۔ نئی دہلی نے اسلام آباد کو پیغام دیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان نارمل پڑوسیوں کی طرح تعلقات ہوسکتے ہیں اگر دہشت گردی اور تشدد کے ماحول کو ختم کیا جائے گا ۔

یہی نہیں ہندوستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں بھی پاکستان کے ذریعہ انسپانسرڈ دہشت گردی کی پول کھول کر رکھ دی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 12, 2021 12:38 AM IST