உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی اداکار نے ہندستانی فلم Gangubai Kathiawadi دیکھنے کیلئے بک کروایا پورا تھیئٹر

    ایک ویڈیو میں منیب بٹ اپنی اہلیہ کے ساتھ تھئیٹر میں فلم سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ خبر کے مطابق پاکستانی اداکار منیب نے فلم دیکھنے کے لیے پورا تھئیٹر بک کر رکھا تھا۔ اداکار کے انداز نے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

    • Share this:
      عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی تازہ ترین یلیز 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' (Gangubai Kathiawadi) نے نہ صرف اچھا بزنس کیا ہے بلکہ اس فلم کو ناقدین اور ناظرین نے بھی سراہا ہے۔ فلم کو رلیز ہوئے ایک ماہ ہو گیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کا کریز ابھی تک کم نہیں ہوا ہے۔ پاکستانی اداکار منیب بٹ Pakistani actor Muneeb Butt نے 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' دیکھنے کے لیے پورا تھیئٹر ہی muneeb butt booked full theater بک کروادیا۔

      ایک ویڈیو میں منیب بٹ اپنی اہلیہ کے ساتھ تھئیٹر میں فلم سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ خبر کے مطابق پاکستانی اداکار منیب نے فلم دیکھنے کے لیے پورا تھئیٹر بک کر رکھا تھا۔ اداکار کے انداز نے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔

      'گنگو بائی کاٹھیواڑی' دیکھنے کے لیے پورا سینما ہال بک
      ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تھا۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، 'منیب بٹ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' دیکھنے کے لیے پورا سینما ہال بک کیا۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے یہ فلم دبئی کے ایک تھیئٹر میں دیکھی تھی۔

      عمران خان کے گھر زندہ مرغے جلا رہی ہیں بیوی بشریٰ، کیا کالے جادو سے بچے گی حکومت؟ پاس ہیں دو جن!

      View this post on Instagram

      A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

      منیب بٹ پاکستان کے مشہور اداکار ہیں۔
      ویڈیو میں اداکار کو اپنی اہلیہ سے اردو میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں، 'میں نے آپ کے لیے پورا تھیئٹر بک کر لیا ہے۔ اب، اگر آپ گنگوبائی کو پسند نہیںآتی ، تو ہمیں 'یہ نہ تھی ہماری قسمت' کی آخری قسط دیکھنی پڑے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 'یہ نہ تھی ہماری قسمت' ایک پاکستانی ٹی وی شو ہے جو منیب کی اداکاری سے سجا ہے۔ اس وقت پاکستان میں نشر ہو رہا ہے۔
      پھولوں والی ریڈ پرنٹ آؤٹ فٹ میں Alia Bhatt میں مچایا قہر، انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں کول تصاویر

      مداحوں نے منیب کی اپنی اہلیہ سے محبت کو سراہا۔
      منیب کا یہ انداز نیٹیزنز کو بھا رہا ہے۔ ایک مداح نے اس پوسٹ پر تبصرہ کیا، 'واہ منیب آپ واقعی جانتے ہیں کہ اپنی بیوی سے کیسے پیار کرنا ہے۔' ایک اور مداح نے کہا، 'ایسا پیار کرنے والا شوہر ماشاءاللہ۔' حالانکہ ایک سوشل میڈیا یوزر نے کہا کہ 'لیکن سینما دیکھنے کا اصل مزہ عوام کے ساتھ آتا ہے۔' 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کو سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور عالیہ بھٹ کے علاوہ اس میں اجے دیوگن، شانتنو مہیشوری، وجے راج، اندرا تیواری، سیما پاہوا اور جم سربھ شامل ہیں۔ یہ فلم ایس حسین زیدی کی کتاب 'مافیا کوئینز آف ممبئی' پر مبنی ہے۔

      پیسے کمانے کیلئے اس خاتون نے آن لائن انجان مردوں کے ساتھ شروع کیا یہ کام، جان کر دنگ رہ جائیں گے آپ
      Published by:Sana Naeem
      First published: