ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکارہ میرا کی ماں کا ہوا اغوا، وزیر اعظم عمران خان سے لگائی مدد کی گہار

میرا نے دعوی کیا ہے کی ان کی جائیداد جس کی قیمت اربوں میں ہے، اسے غیرقانونی طور سے ہڑپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • Share this:
پاکستانی اداکارہ میرا کی ماں کا ہوا اغوا، وزیر اعظم عمران خان سے لگائی مدد کی گہار
میرا نے دعوی کیا ہے کی ان کی جائیداد جس کی قیمت اربوں میں ہے، اسے غیرقانونی طور سے ہڑپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پاکستانی اداکارہ میرا (Meera) نے حال ہی میں ایل پراپرٹی معاملے میں لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفس (سی سی پی او) میں ایک دروخواست دی۔ میرا نے دعوی کیا ہے کی ان کی جائیداد جس کی قیمت اربوں میں ہے، اسے غیرقانونی طور سے ہڑپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہون نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی اس معاملے پر کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔


پاکستانی کے مشہور اخبار 'دا ایکسپریس ٹریبیون' سے بار کرتے ہوئے میرا نے کہا ، 'میاں شاہد محمود کی طرف سے مجھے دھمکی دی جارہی ہے ، وہ ایک اراضی پر قبضہ کرنے والا ہے جو ایک کرائے دار کی حیثیت سے رہنے کیلئے تیار ہوا تھا اور اب وہ غیر قانونی طور پر میری خاندانی املاک پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس شخص نے میری والدہ کو اغوا کیا اور اب وہ پوری کوشش کر رہا ہے کہ وہ میری خاندانی جائیداد پر قبضہ کرے۔ میں نے سی سی پی او لاہور کو بھی درخواست جمع کرائی ہے اور پاکستان کے وزیر اعظم pakistan pm imran kha سے بھی اس معاملے پر دھیان دینے کی اپیل کی ہے۔


انہوں نے آگے کہا میں نے اپنا پورا کریئر اس ملک کیلئے وقف کر دیا ہے اور مجھے جائیداد ہتھیانے والے عناصر کے خلاف حکومت کے رد عمل کا انتظار ہے۔ وہیں میرا کے ایک قریبی ذڑائع نے انکشاف کیا کہ میرا کی لاہور کی املاک 200 ملین پی کے آر کی ہے۔


کچھ دنوں پہلے میان شاہد محمود نام کے ایک شہری نے سی سی پی او لاہور کو ایک درخواست دی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ میرا کی ماں شفقت زہرا بخاری اور ان کے بھائی احسان نے انہیں دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا، میں نے میرا کی ماں سے جائیداد خریدی اور رقم ادا بھی کی۔ حالانکہ جب میں نے جائیداد کے دستاویز مانگے تو شفقت زہرا نے انہیں نہیں دئے۔ بتادیں کہ ہندستان کے لوگ بھی میرا کے نام سے انجان نہیں ہیں ۔ انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ [
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 17, 2021 08:03 PM IST