உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan کے جیٹ طیاروں نے افغانستان پر گرائے بم، خواتین اور بچوں سمیت 30 کی موت

    Pakistan کے جیٹ طیاروں نے افغانستان پر گرائے بم، خواتین اور بچوں سمیت 30 کی موت

    Pakistan کے جیٹ طیاروں نے افغانستان پر گرائے بم، خواتین اور بچوں سمیت 30 کی موت

    Pakistan Airstrikes in Afghanistan:پاکستان کے شمالی وزیرستان میں دو دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم آٹھ فوجی مارے گئے تھے۔ پہلا حادثہ جمعرات کو شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں داتا کھیل تحصیل علاقے میں ہوئی، جبکہ دوسرا حادثہ بھی جمعرات کو ہوا، جس میں متعلقہ ضلع کے ایشام علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں ایک فوجی مارا گیا۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کے جیٹ طیاروں نے جمعہ کی دیر شب اپنے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں افغانستان کے سرحدی علاقوں مین بمباری کی، جس میں سات فوجی مارے گئے۔ رپورٹس کے مطابق، پاکستانی فوج کی طرف سے کئے گئے ہوائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 30 افغان شہریوں کی موت ہوگئی۔ دراصل، جمعہ کو مقامی میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق، پاکستان کے شمالی وزیرستان میں دو دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم آٹھ فوجی مارے گئے تھے۔

      ڈان اخبار کی خبر کے مطابق، پہلا حادثہ جمعرات کو شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں داتا کھیل تحصیل علاقے میں اس وقت ہوئی جب دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں فوجی مارے گئے۔ اخبار نے کہا کہ دوسرا حادثہ بھی جمعرات کو ہوئی، جس میں متعلقہ ضلع کے ایشام علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں ایک فوجی مارا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      جموں وکشمیر: اننت ناگ میں دہشت گردوں اور سیکورٹی افواج کے مابین تصادم میں ایک فوجی جوان شہید

      اسی کا جواب دیتے ہوئے بعد میں رات کے وقت ہی پاکستانی جیٹ طیاروں نے افغانستان کے شمال مشرقی کنار اور جنوب مشرقی کھوست صوبوں میں چوگام اور پاسا میلا کے دور دراز کے علاقوں میں ایک ساتھ حملے کئے۔ ایک صحافی تاج الدین سوروش نے ٹوئٹ کیا، افغانستان کے کنار اور خست صوبوں میں پاکستانی فوج کے ہوائی حملے میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 30 افغان شہری مارے  گئے ہیں۔ افغان طالبان نے ابھی تک ردعمل نہیں ظاہر کیا ہے۔

      ایک دیگر صحافی بشیر احمد گواخ نے کہا، ’جیسا کہ پاکستانی طالبان نے اپنے حملوں کو انجام دیا۔ پاکستان جیٹ لڑاکو طیاروں نے خوست افغانستان میں پاسا میلا، کورائی اور مرسافر علاقوں میں بمباری کی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیرستان کی رہنے والی فیملی کے آٹھ اراکین کی موت ہوگئی۔ خوست صوبہ میں وزیرستان سے آئے ہزاروں بے گھر رہائش پذیر ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: