ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی فوج کا دعویٰ: ایل او سی پر ہندستان کا خفیہ جہاز مار گرایا

پاکستانی فوج (Pakistan Army) نے سنیچت کو ایک ہندستانی خفیہ کواڈکاپٹر (Indian Spying Quadcopter) کو مارگرانے کا دعویٰ کیا تھا جو مبینہ طور پر ائن آف کنٹرول (LOC) پار کرکے دراندازی کی کوشش کررہاتھا۔

  • Share this:
پاکستانی فوج کا دعویٰ: ایل او سی پر ہندستان کا خفیہ جہاز مار گرایا
پاکستانی فوج (Pakistan Army) نے سنیچت کو ایک ہندستانی خفیہ کواڈکاپٹر (Indian Spying Quadcopter) کو مارگرانے کا دعویٰ کیا تھا جو مبینہ طور پر ائن آف کنٹرول (LOC) پار کرکے دراندازی کی کوشش کررہاتھا۔

پاکستانی فوج (Pakistan Army) نے سنیچت کو ایک ہندستانی خفیہ کواڈکاپٹر  (Indian Spying Quadcopter) کو مارگرانے کا دعویٰ کیا تھا جو مبینہ طور پر ائن آف کنٹرول (LOC) پار کرکے دراندازی کی کوشش کررہاتھا۔ پاکستان کے فوجی ترجمان میجر جنرل بابر افتخار(Major General Babar Iftikhar)   نے ایک بیان میں کہا کہ منی کاپٹر نے ایل او سی کے خنجر سیکٹر میں ملک کے ہوائی علاقے کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی (LOC) پر پاکستان کی جانب سے کواڈ کاپٹر نے 500  میٹر کی دوری طے کی گئی تھی جو ہوائی علاقے کی خلاف ورزی مانا گیا۔ پاکستان کی فوج نے سنیچر کو اسے مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔


پاکستان نے کیا ہندستان کے 8 کواڈکاپٹر   مار گرانے کا عویٰ


پاکستانی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس سال پاکستانی فوج کے جوانوں کے ذریعے مار گرائے جانے والا یہ آٹھواں ہندستانی کواڈکاپٹر تھا۔ گزشتہ مہینے اس طرح کے اور دو کواڈکاپتروں کو مارگرایا تھا۔ پہلا کواڈکاپٹر 27 مئی کو اور دوسرا 29  مئی کو تب گرایا گیا جب یہ پاکستانی علاقے کے اندر تک دراندازی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

بھارت نے پاک فوج کے ایسے تمام دعوؤں کو خارج کردیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب گذشتہ سال 26 فروری کو آئی اے ایف جیٹ طیاروں نے پاکستان(Pakistan) کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے تربیتی کیمپ پر بمباری کی۔ یہ بم دھماکے پچھلے سال 14 فروری کو پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF )کے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لئے کیا گیا تھا۔ 27 فروری کو ، پاکستان نے جوابی کارروائی میں ہندوستانی کواڈکپٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔
First published: Jun 06, 2020 02:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading