ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان نہیں بھلا پارہا ہے بالا کوٹ ائیر اسٹرائیک کا درد ، پوسٹ کیا پرانا ویڈیو اور پھر تسلیم کی غلطی

ہندوستانی فضائیہ کے جانباز جوانوں نے اس سال فروری میں پاکستان کے بالا کوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ائیر اسٹرائیک کی تھی ۔ اس واقعہ کو پانچ ماہ کا وقت گزر چکا ہے ، لیکن اب تک پاکستان اس درد کو بھلا نہیں پایا ہے ۔

  • Share this:
پاکستان نہیں بھلا پارہا ہے بالا کوٹ ائیر اسٹرائیک کا درد ، پوسٹ کیا پرانا ویڈیو اور پھر تسلیم کی غلطی
پاکستانی فوج کےترجمان جنرل آصف غفورنےکہا ہے کہ کشمیرپرنیوکلیئرجنگ کا خظرہ ہے۔ فوٹو: پی ٹی آئی ۔

ہندوستانی فضائیہ کے جانباز جوانوں نے اس سال فروری میں پاکستان کے بالا کوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ائیر اسٹرائیک کی تھی ۔ اس واقعہ کو پانچ ماہ کا وقت گزر چکا ہے ، لیکن اب تک پاکستان اس درد کو بھلا نہیں پایا ہے ۔ پاکستان نے اپنے درد کو بھلانے کیلئے ایک مرتبہ پھر جھوٹ کا سہارا لینے کی کوشش کی ، لیکن اس میں بھی منہ کی کھانی پڑی ۔


اتوار کو پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور نے بالا کوٹ کو لے کر ایسا ٹویٹ کیا ، جس کیلئے بعد میں انہیں کافی شرمندگی اٹھانی پڑگئی ۔ دراصل آصف غفور نے ایک ٹویٹ کیا اور ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 27 فروری 2019 کو ہندوستان کی ہار اور نقصان کا ہندوستانی فضائیہ کے سابق افسر ڈینزل کیلور نے اعتراف کیا ہے ۔


پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس ٹویٹ میں دعوی کیا کہ ہندوستان فضائیہ کے افسران بالا کوٹ حملے کے دوران ہندوستان کی شکست کا اعتراف کررہے ہیں ۔ مگر آصف غفور نے جو ٹویٹ کیا ہے ، اس میں دہائیوں پرانی بات ہورہی ہے ۔ ویڈیو میں ویر چکر اور کیرتی چکر اعزاز سے نوازے جا چکے ائیر مارشل ڈینزل کیلو ہیں جو کہ 1962 اور 1965 کی جنگ کے بارے میں بتارہے ہیں ۔ 1962 میں ہندوستان اور چین کے درمیان جنگ ہوئی تھی جبکہ 1965 میں ہندوستان اور پاکستان جنگ کے میدان میں آمنے سامنے آئے تھے ۔


تاہم تھوڑی دیر کے بعد آصف غفور نے ایک اور ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے ہندوستان پر نشانہ سادھنے کی کوشش کی ۔




قابل ذکر ہے کہ 14 فروری کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ پر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے خود کش حملہ آوروں کے حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالا کوٹ میں ائیر اسٹرائیک کی تھی ۔ ہندوستانی فضائیہ نے بالا کوٹ میں دہشت گردانہ کیمپ کو نیست و نابود کردیا تھا ۔ اس فضائی حملہ میں کافی تعداد میں دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ملی تھی ۔
First published: Jul 29, 2019 09:59 AM IST