உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیلی آنکھوں والے اس چائے والے پر فدا ہیں حسینائیں، فواد خان کو چھوڑا پیچھے

    تصویر: انسٹاگرام

    تصویر: انسٹاگرام

    پاکستان میں اس چائے والے کو لے کر سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے طرح طرح کے ردعمل آ رہے ہیں۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ ان دنوں پاکستان میں ایک نیلی آنکھوں والا چائے والا انٹرنیٹ پر ہاٹ ٹاپک بنا ہوا ہے۔ اس چائے والے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو چکی ہے اور صرف پاکستانی ہی نہیں، بلکہ ہندوستانی لڑکیاں بھی اس ہاٹ چائے والے کو لے کر اپنی دیوانگی ظاہر کر رہی ہیں۔

      یہ چائے والا اتنا مشہور ہو گیا ہے کہ امریکی ویب سائٹ بجفيڈ جیسی مقبول ویب سائٹوں نے بھی اس پر اسٹوری کور کی۔ ڈیلی پاکستان کے مطابق، ایک مقامی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں ارشد خان نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں گزشتہ 25 سالوں سے رہ رہا ہے اور کچھ ماہ پہلے چائے کی اس دکان پر کام کرنے لگا ہے۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتا ہے کہ ٹویٹر اور انسٹاگرام کیا ہیں، تو اس نے کہا کہ اسے ان کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔

      پاکستانی فوٹو گرافر ضیا علی نے اس چائے والے کی تصویریں کیمرے میں قید کر لی تھیں۔ انہوں نے جب چائے والے کی تصویر انسٹاگرام پر ڈالیں تو وہ وائرل ہو گئیں اور یہ ہاٹ چائے والا کے نام سے پہچانا جانے لگا۔

      پاکستان میں اس چائے والے کو لے کر سوشل میڈیا پر لڑکیوں کے طرح طرح کے ردعمل آ رہے ہیں۔ لڑکیاں اسےسپرماڈل بتا رہی ہیں۔ بتا دیں کہ گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان کا یہ چائے والا اچانک ٹوئٹر پر موسٹ ٹرینڈنگ ٹاپک بن گیا ہے۔ لڑکیاں اسے سپرماڈل بتا رہی ہیں اور فیشن ایجنسیز سے اسے ماڈل کے طور پر ہائر کرنے کا مشورہ تک دے رہی ہیں۔

      ارشد خان نامی یہ شخص اسلام آباد کے سنڈے بازار (پشاور چوک) پر چائے کی دکان پر کام کرتا ہے۔ اس کے لک پر خواتین خوب ریجھ رہی ہیں۔

      pak chai wala

      سترہ بھائی بہنوں والا ارشد اس بات سے انتہائی خوش ہوا کہ وہ محض ایک دن میں مشہور ہو گیا ہے۔ دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا، وہ اپنی مقبولیت سے خوش تو ہے لیکن اسے بہت چڑھ ہوتی ہے جب لوگ اس کے کام کے وقت ارد گرد آکر کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس کی تصویر کھینچنے لگتے ہیں کیونکہ یہ وقت اس کے کام کرنے کا ہوتا ہے۔

      ارشد نے کہا کہ لوگ اب تک اس کی سینکڑوں تصویر لے چکے ہیں۔ بتا دیں کہ کچھ لوگوں میں ارشد کو سامنے سے دیکھنے کی اتنی 'بیتابی' تھی کہ وہ اس سے ملنے اسلام آباد بھی پہنچ گئے۔

      پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستانی لڑکیوں میں بھی اس چائے والے کے تئیں زبردست دیوانگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس چائے والے کو لے کر ٹوئٹر پر طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی لڑکیاں، جو اب تک پاکستانی ایکٹر فواد خان پر فدا تھیں، اب اس چائے والے کو ہندوستان تک بلانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

       
      First published: