உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Information to ISI:پاکستانی کالم نگار کا اعتراف، آئی ایس آئی کو دیتا تھا ہندوستان دورے کی ہر جانکاری

    پاکستانی کالم نگار نصرت نے ہندوستان دورے کو لے کر کیے کئی اہم انکشاف۔

    پاکستانی کالم نگار نصرت نے ہندوستان دورے کو لے کر کیے کئی اہم انکشاف۔

    Information to ISI: نصرت نے انکشاف کیا کہ آئی ایس آئی کا ہندوستانی رہنماؤں پر الگ ونگ ہے۔ وہ ان کی کمزوری کو جانتا ہے لیکن تجربے کی کمی کی وجہ سے وہ اسے اپنے مفاد میں استعمال نہیں کرپاتے۔

    • Share this:
      Information to ISI:معروف پاکستانی کالم نگار نصرت مرزا نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ وہ کانگریس کے دور حکومت میں کئی بار ہندوستان آکر پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے لیے اہم معلومات اکٹھا کی تھیں۔ اس وقت کے نائب صدر حامد انصاری کے دور میں انہیں کئی بار ہندوستان آنے کی دعوت دی گئی۔

      کانگریس دور اقتدار میں کئی مرتبہ کیا ہندوستان کا سفر
      کانگریس دور اقتدار میں کئی مرتبہ ہندوستان کا دورہ کرنے والے نصرت مرزا نے کیمرے پر اعتراف کیا ہے کہ وہ سفر کی جانکاری لگاتار آئی ایس آئی کے عہدیداروں کو دیتے تھے۔

      پانچ مرتبہ کیا ہندوستان کا دورہ
      یہ بات کالم نگار مرزا نے صحافی اور سیاسی تجزیہ کار شکیل چوہدری کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ نصرت مرزا نے کہا کہ وہ پانچ بار ہندوستان کے دورے پر گئے ہیں۔ انہوں نے 2011 کے دورے کا ذکر کیا۔ اس انٹرویو میں مرزا نے ہندوستان کے سابق نائب صدر حامد انصاری کا نام لیا ہے۔ انصاری 2007 سے 2017 تک ہندوستان کے 12ویں نائب صدر تھے۔ مرزا نے کہا کہ ’مجھے ان کے دور میں ہندوستان مدعو کیا گیا تھا۔ جب میں پاکستان واپس آیا تو آئی ایس آئی کے افسر نے ان سے کہا کہ وہ جو بھی معلومات اکٹھی کریں وہ آئی ایس آئی کے نئے سربراہ جنرل کیانی کو دیں۔‘

      پاکستانی وزارت خارجہ سے ملتی تھیں کئی خصوصی سہولیات
      مرزا نے بتایا کہ ہندوستان کے دورے کے دوران مجھے پاکستان کی وزارت خارجہ سے بہت سی خصوصی سہولتیں ملتی تھیں۔ عام طور پر، ہندوستان جانے والے ویزا کے درخواست دہندگان کو تین جگہوں پر جانے کی اجازت تھی۔ مجھے خورشید قصوری، جو نومبر 2002 سے نومبر 2007 تک وزیر خارجہ رہے، کی مدد سے سات شہروں کا دورہ کرنے کے لیے ویزے ملے۔ جب کانگریس ہندوستان میں تھی تو وہ دہشت گردی پر ایک سیمینار میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے تھے۔ ہندوستان کے تمام اردو اخبارات کے مدیران ان کے دوست ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Pakistan Army کا اڑایا مذاق تو ہوگی 2 سال کی جیل، بل پر مچا ہنگامہ

      یہ بھی پڑھیں:
      سرحد پر بھی منائی گئی عید! پاکستان، بنگلہ دیش کو ہندوستان نے ایسے دی میٹھی مبارکباد

      نصرت نے انکشاف کیا کہ آئی ایس آئی کا ہندوستانی رہنماؤں پر الگ ونگ ہے۔ وہ ان کی کمزوری کو جانتا ہے لیکن تجربے کی کمی کی وجہ سے وہ اسے اپنے مفاد میں استعمال نہیں کرپاتے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: