உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی حالت تشویشناک ، اہلیہ نے پی ایم او سے کی اپیل

    پاکستان کے سینئر کامیڈین اور ٹیلی ویژن کی مشہور و معروف شخصیت عمر شریف اس وقت کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان کی گذشتہ سال بائی پاس سرجری ہوئی تھی اور تب سے ان کی صحت گر رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کراچی پاکستان (Pakistan)  کے سینئر کامیڈین  (Comedian) اور ٹیلی ویژن شخصیت عمر شریف  (Omar Sharif)  شدید بیمار ہیں۔ عمر شریف اس وقت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں۔ ان کے کنبے نے ہفتے کے روز کہا کہ انہوں نے پی ایم او  PMO سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکہ لے جانے کے انتظامات کریں۔

      عمر (66) برصغیر کے ایک معروف فنکار اور پروڈیوسر ہیں۔ اس وقت وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں۔ ان کی گزشتہ سال بائی پاس سرجری ہوئی تھی اور تب سے ان کی صحت گر رہی ہے۔ ان کی بیوی زرین نے کہا ، "وہ وہیل چیئر تک محدود ہیں اور انہیں امریکہ میں ماہر ڈاکٹروں سے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔" اگر وہ امریکہ نہیں جا سکے تو پھر ان کے دل کا آپریشن یہاں کرانا ہوگا جو کہ ان کے لیے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

      اس درمیان سندھ  کے گورنر عمران اسمٰعیل اور  فواد چودھری نے عمر  شریف کی حالت دریافت کرنے کے لیے اسپتال جا کر ان کی اہلیہ کو یقین دلایا کہ وہ عمر کو امریکہ بھیجنے کے انتظامات کریں گے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: