ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں 'بوسہ لینےاورگلے ملنے' پر نوجوان عاشق جوڑے کوگرفتارکیا گیا

جوڑے کی عمرتقریباً 19-18 سال ہے۔ ان کے خلاف فحش حرکت کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس جرم کے تحت تین ماہ کی سزا یا جرمانہ دونوں کی تجویز ہے۔

  • Share this:
پاکستان میں 'بوسہ لینےاورگلے ملنے' پر نوجوان عاشق جوڑے کوگرفتارکیا گیا
ایک نوجوان عاشق جوڑے کو بوسہ لینے اور گلے ملنے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا

پاکستان میں ایک نوجوان جوڑے کو کار کے اندر بوسہ لینے اورگلے ملنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک اخبار کی خبر کے مطابق جوڑے کی عمرتقریباً 19-18 سال ہے۔ ان کے خلاف فحش حرکت کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس جرم کے تحت تین ماہ کی سزا یا جرمانہ دونوں کی تجویز ہے۔


جانچ افسرذوالفقاراحمد نے بتایا کہ پولیس کو اتوارکو شکایت ملی تھی کہ اسلام آباد کے سٹی سینٹرمیں کھڑی ایک کار میں ایک جوڑا موجود ہے، جو ایک دوسرے کو بوسہ لے رہے ہیں اور گلے مل رہے ہیں۔ ذوالفقاراحمد نے دعویٰ کیا کہ جب پولیس موقع پرپہنچی تب بھی یہ جوڑا بوسہ لینے اورگلے لگنے میں مصروف تھا۔


خبر کے مطابق جوڑے پارک، شاپنگ سینٹرجانے والے نوجوان جوڑوں کو پولیس افسراکثر تنگ کرتے ہیں، انہیں بلیک میل کرتے ہیں اورپھررشوت لیتے ہیں۔ عوامی مقامات پرنوجوان جوڑوں کا استحصال کرنے کے الزام میں کئی افسران پرپہلے ہی معاملہ درج کیا جا چکا ہے۔

First published: Aug 13, 2018 05:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading