پاکستان میں دولہا۔دلہن نے کچھ ایسا فوٹو شوٹ کرایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، دیکھ کر بھڑکے لوگ
ایک پاکستانی کپل (Pakistani Couple) نے اپنی شادی میں فوٹو شوٹ کروانے کیلئے ایک شیر کے بچے (Lion Cub) کو کسی سجاوٹ کی چیز کی طرح استعمال کیا اور ایسا کرنے کیلئے انہوں نے جانور کو ڈرگس کی خوراک دی۔ (Lion Cub Sedated) جس سے وہ ہوش میں نہ رہے۔ شادی کا یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے ہی جانوروں کے حق کیلئے لڑنے والی تنظیموں نے اس پورے معاملے کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 17, 2021 01:46 PM IST

شادی میں فوٹو شوٹ
پاکستان سے ایک حیران کرنے والا واقعہ سامنے آرہا ہے۔ ایک پاکستانی کپل (Pakistani Couple) نے اپنی شادی میں فوٹو شوٹ کروانے کیلئے ایک شیر کے بچے (Lion Cub) کو کسی سجاوٹ کی چیز کی طرح استعمال کیا اور ایسا کرنے کیلئے انہوں نے جانور کو ڈرگس کی خوراک دی۔ (Lion Cub Sedated) جس سے وہ ہوش میں نہ رہے۔ شادی کا یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے ہی جانوروں کے حق کیلئے لڑنے والی تنظیموں نے اس پورے معاملے کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
@PunjabWildlife does your permit allow for a lion cub to be rented out for ceremonies?Look at this poor cub sedated and being used as a prop.This studio is in Lahore where this cub is being kept.Rescue him please pic.twitter.com/fMcqZnoRMd
— save the wild (@wildpakistan) March 7, 2021
ٹویٹر پر شیر کے بچے کی تصویریں دیکھ کر لوگ کپل پر بھڑ رہے ہیں۔ لوگ اس بات سے بھی حیران ہیں کہ کیسے کوئی شیر کے بچے کو بیہوش کرنے کیلئے ڈرگس دے سکتا ہے۔
View this post on Instagram
پاکستان کے اینیمل ویلفیئر تنظیم سیو دا وائلڈ نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے پنجب وائلڈ لائف سے درخواست کی کہ وہ شیر کے بچے کو بچائیں۔ جے ایف کے انیمل ریسکیوئر اور شیلٹر نے بھی اس تصویر اور ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے پاکستان میں جنگلی جانوروں کو رکھنے سے جڑی کچھ جانکاریاں دیں۔ انہوں نے ایک میڈیا ہاؤس کو بتایا، فوٹو اسٹوڈیو میں وہ شیر کا بچہ ایک شخص کے ذریعے لایا گیا تھا جو اسٹوڈیو سے جڑے لوگوں کا جاننے والا تھا۔ یہ صرف ایک اتفاق ہے کہ اس وقت وہ کپل بھی اسٹوڈیو میں موجود تھا جنہوں نے طے کیا کہ وہ کچھ تصویریں شیر کے بچے کے ساتھ بھی کھنچوائیں گے۔
جے ایف کے تنظیم نے ایک انسٹاگرا، پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں جنگلی جانور کو رکھنا غیر قانونی نہیں ہے۔ اگر اس جانور کو رکھنے کا لائسنس ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان میں لائسنس ملنے کے بعد آپ جانوروں کو ویسے رکھ سکتے ہیں جیسے آپ چاہتے ہیں۔