پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم Pakistan women's cricket team کی تیز گیند باز فاطمہ ثنا Fatima Sana نے عمرے Umrah کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ اس بات کا انکشاف خود فاطمہ ثنا نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا ہے۔ جمعرات کو فاطمہ ثنا نے ٹوئٹراور انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ حجاب پہنے نظر آرہی ہیں۔ فاطمہ ثنا کی یہ تصویر مکّہ مکرمہ کی ہے اس میں بیحد خوش نظر آرہی ہیں۔ فاطمہ ثنا کی اس تصویر میں خانہ کعبہ بھی صاف طور پر نظر آ رہا ہے جس سے ظاہر ہے کہ ان کی یہ تصویر مکہ مکرمہ کی ہے۔ اس خوبصورت تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے بیحد ہی پیارا کیپشن بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا، اللّٰہ اکبر! میں نے اپنا پہلا عُمرہ مکمل کرلیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں فاطمہ ثنا کو آئی سی سی ٹرافی ICC Trophy ملی ہے۔
سال 2019 میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والی فاطمہ ثنا Fatima Sana کے لیے سال 2021 بہت اچھا رہا ۔ اس سال میں فاطمہ نے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی) میں 16 میچ کھیلے، جس میں 24 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران ان کا اوسط 23.95 کا رہا۔ میڈیم فاسٹ باؤلر فاطمہ ثناء نے بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ سال اس پاکستانی خاتون کرکٹر نے 16.50 کی اوسط سے 165 رنز بنائے تھے۔ ون ڈے میں ان کے 28 ناٹ آؤٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں 24 ناٹ آؤٹ بہترین اسکور تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
Bilquis Edhi Passes Away: پاکستان کی معروف سماجی و فلاحی کارکن بلقیس ایدھی کا انتقال
2019 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی فاطمہ ثنا گزشتہ سال سے ہی اپنی ٹیم کے لیے ایک اہم وکٹ لینے والی باؤلر ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنی آل راؤنڈر کارکردگی سے کئی اہم مواقع پر ٹیم کو میچ بھی جتوائے ہیں۔ گھریلو سیریز کے علاوہ فاطمہ نے غیر ملکی سرزمین پر بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔ انہوں نے گھر اور باہر دونوں ہی جگہوں پر بلے سے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھئے:
امریکی فوج کے چھوڑے ہتھیار کو Pakistan بھیج رہا ہے طالبان، ہندستان کے خلاف استعمال کا خطرہ
فاطمہ ثناء بیٹنگ ترتیب میں آٹھویں نمبر پر آتی ہیں۔ یہاں انہوں نے 28، 22 اور 17 ناٹ آؤٹ کی اہم دھماکہ خیز اننگز بھی کھیلی ہیں۔ انہوں نے یہ اننگز ویسٹ ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف کھیلی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔