ہوم » نیوز » عالمی منظر

جب آب زم زم کیلئے ایئر پورٹ پر ہی جھگڑنے لگے پاکستانی ، اے ایس ایف کو کرنا پڑگیا طلب

پاکستانیوں میں جھگڑا کرنے کی عادت کس قدر گھر کرگئی ہے ، اس بات کا اندازہ آپ اس سے بھی بخوبی لگاسکتے ہیں وہاں لوگ اب آب زم زم کو لے کر بھی آپس میں لڑ پڑتے ہیں۔

  • Share this:
جب آب زم زم کیلئے ایئر پورٹ پر ہی جھگڑنے لگے پاکستانی ، اے ایس ایف کو کرنا پڑگیا طلب
پاکستانیوں میں جھگڑا کرنے کی عادت کس قدر گھر کرگئی ہے ، اس بات کا اندازہ آپ اس سے بھی بخوبی لگاسکتے ہیں وہاں لوگ اب آب زم زم کو لے کر بھی آپس میں لڑ پڑتے ہیں۔

کراچی : پاکستانیوں میں جھگڑا کرنے کی عادت کس قدر گھر کرگئی ہے ، اس بات کا اندازہ آپ اس سے بھی بخوبی لگاسکتے ہیں وہاں لوگ اب آب زم زم کو لے کر بھی آپس میں لڑ پڑتے ہیں۔ ان دنوں ایک ویڈیو وائر ہورہی ہے ، جس میں کچھ پاکستانیوں کو ائیر پورٹ پر آب زم زم کیلئے لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں لوگ ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کی بارش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ تنازع اتنا شدید ہوگا کہ جھگڑا پر قابو پانے کے لیے اور لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے اے ایس ایف کو طلب کرنا پڑگیا۔ رپورٹس کے مطابق ماہ صیام میں عمرہ کرکے واپس آنے والے زائرین کراچی ایئرپورٹ پر آپس میں بری طرح لڑ پڑے ۔ ان میں وہ افراد بھی شامل تھے جو عمرہ زائرین کا استقبال کرنے کیلئے ائیرپورٹ آئے تھے ۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ جھگڑا آب زم زم کی ملکیت کو لے کر ہوا ۔ شروع میں تلخ کلامی ہوئی اور پھر نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔ جھگڑے کے سبب عمرہ زائرین کی رشتہ دار خواتین نے ایئر پورٹ پر چیخ و پکار مچانی شروع کردی۔ معاملہ نے جب کافی طول پکڑ لیا تو عمرہ زائرین پر قابو پانے کے لیے اے ایس ایف کو طلب کرنا پڑگیا جس نے مداخلت کرکے دونوں فریقین میں صلح صفائی کرائی۔ کسی نے جھگڑے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے ، جو کہ وائرل ہوگئی ۔

First published: May 31, 2018 10:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading