உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون نے KFC سے کیا آرڈر، ڈیلیوری کیلئے پہنچی پاکستانی لڑکی، جانئے پھر کیا ہوا

    خاتون نے KFC سے کیا آرڈر، ڈیلیوری کیلئے پہنچی پاکستانی لڑکی، جانئے پھر کیا ہوا ۔ فائل فوٹو ۔

    خاتون نے KFC سے کیا آرڈر، ڈیلیوری کیلئے پہنچی پاکستانی لڑکی، جانئے پھر کیا ہوا ۔ فائل فوٹو ۔

    Pakistani Girl, KFC, Meerab, KFC Food Delivery: لنکڈ ان پر وائرل ہونے والی ایک کہانی ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ دراصل یہ کہانی ایک پاکستانی طالبہ کی ہے، جو اپنے کیریئر اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: لنکڈ ان پر وائرل ہونے والی ایک کہانی ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ دراصل یہ کہانی ایک پاکستانی طالبہ کی ہے، جو اپنے کیریئر اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔ پاکستان کے لاہور کے یوحان آباد کی رہنے والی میراب  کا تعلق ایک متوسط ​​گھرانے سے ہے اور وہ فیشن ڈیزائننگ میں گریجویشن کر رہی ہے۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ میراب کنبہ کی ذمہ داریاں بھی بخوبی نبھا رہی ہے ۔

      میرب اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم نوکری بھی کرتی ہیں، تاکہ ان کا کنبہ چل سکے۔ وہ دن میں اپنے کالج کی پڑھائی کرتی ہیں اور رات میں کے ایف سی کیلئے ڈیلیوری پرسن کے طور پر کام کرتی ہیں ۔ میراب کی کہانی لنکڈ ان کی ایک خاتون رکن نے شیئر کی ہے ۔ وہ خاتون آرڈر لیتے وقت میراب سے ملی تھی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Hiroshima: یروشیما پر حملے کے 77 سال مکمل، دنیا بھر میں قیام امن کیلئے دعائیں


      انہوں نے لکھا کہ ایک دن انہوں نے کے ایف سی سے آرڈر کیا۔ جب آرڈر گھر پہنچا تو فون پر لڑکی کی آواز سن کر وہ اور اس کے دوست کافی پرجوش ہوگئے۔ وہ سب اس لڑکی کے بارے میں مزید جاننا چاہتے تھے۔ خاتون نے لکھا کہ سبھی لوگوں نے ڈیلیوری گرل کو کچھ وقت کیلئے روکنے کا فیصلہ کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: تائیوان نے چینی ڈرونز کو کیا خبردار! اپنی حفاظت کی خاطر بھڑکائے شعلے!


      خاتون نے بتایا کہ میراب کی تعلیم کے اخراجات ایک تنظیم برداشت کرتی ہے، لیکن وہ اپنے خود کے کام اور اپنی والدہ کے علاج کیلئے کے ایف سی ڈیلیوری پرسن کے طور پر کام کرتی ہیں ۔

      خاتون نے لکھا کہ میراب کو موٹر سائیکل چلانے کا کافی شوق ہے، لیکن اب وہ اپنے اس شوق کو اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے استعمال کرتی ہیں ۔ خاتون کے مطابق میراب اپنی گریجویشن مکمل کرنے تک کے ایف سی کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔ میراب مستقبل میں اپنا فیشن برانڈ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: