اسلام آباد میں ہندستانی ہائی کمیشن نےسنیچر یعنی ایک جون کو افطار پارٹی کاانعقاد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی انٹیلی جینس نے وہاں اپنے صحافیوں اور دعوت نامہ پانے والے دیگر لوگوں کو صلاح دی کہ سنیچر کی شام کو ہندستانی ہائی کمیشن میں ہونے والی افطار پارٹی میں شامل نہ ہوں۔
اس افطار پارٹی کیلئے پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کو بھی دعوت بھیجی گئی ہے۔

ان کے علاوہ پاکستان کے خارجہ سکریٹری سہیل محمود، سینیٹ کے صدر صادق سنجرانی اور نیشنل اسمبلی کے اسپیکر قیصر کوبھی افطار پارٹی کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔