உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی درانداز کو کیاگیا ہلاک، ایک اور شخص گرفتار

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    ترجمان نے کہا کہ اسے گیٹ کھولنے کے بعد باڑ کے ہندوستانی حصے کے اندر لایا گیا تھا۔ اب تک اس کے قبضے سے کوئی بھی قابل اعتراض چیز نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں سیکٹرز میں پورے علاقے کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کے دستوں نے جموں و کشمیر کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ پاکستانی دراندازی کی دو الگ الگ کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ بارڈر گارڈنگ فورس کے ترجمان نے بتایا کہ اس عمل میں ایک شخصں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور دوسرے شخصں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے ایک پاکستانی درانداز پر اس وقت گولی چلا دی جب اسے جموں کے ارنیا سیکٹر میں سرحدی باڑ کے قریب دیکھا گیا۔

      ترجمان نے کہا کہ اسے رکنے کے لیے کہا گیا لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی۔ کوئی دوسرا متبادل نہ ملنے پر فوجیوں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ایک اور واقعے میں ترجمان نے کہا کہ فوجیوں نے ایک پاکستانی درانداز کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ رام گڑھ سیکٹر میں آئی بی کو عبور کرنے کے بعد باڑ لگانے کے قریب پہنچا۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      ترجمان نے کہا کہ اسے گیٹ کھولنے کے بعد باڑ کے ہندوستانی حصے کے اندر لایا گیا تھا۔ اب تک اس کے قبضے سے کوئی بھی قابل اعتراض چیز نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں سیکٹرز میں پورے علاقے کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: