ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں نکاح کے بعد ساس نے چومی دولہے کی پیشانی اور تحفے میں دیا کچھ ایسا کہ اڑ گئے سب کے ہوش

شادی میں مہمان دولہا۔دلہن کو کچھ نہ کچھ تحفہ ضرور دیتے ہیں۔ کچھ مہمان کریئٹو تحفے بھی دیتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی شادی میں کسی کو AK-47 تحفے میں دیتے سنا ہے۔ پاکستان میں ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں دولہے کو اس کی ساس نے ہی AK-47 تحفے میں دی ہے۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

  • Share this:
پاکستان میں نکاح کے بعد ساس نے چومی دولہے کی پیشانی اور تحفے میں دیا کچھ ایسا کہ اڑ گئے سب کے ہوش
کیا آپ نے کبھی شادی میں کسی کو AK-47 تحفے میں دیتے سنا ہے۔

شادی میں مہمان دولہا۔دلہن کو کچھ نہ کچھ تحفہ ضرور دیتے ہیں۔ کچھ مہمان کریئٹو تحفے بھی دیتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی شادی میں کسی کو AK-47 تحفے میں دیتے سنا ہے۔ پاکستان میں ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں دولہے کو اس کی ساس نے ہی AK-47 تحفے میں دی ہے۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔


یہ ویڈیو پاکستان کے کراچی میں رہنے والے عادل احسان نام کے ٹویٹر یوزر نے پوسٹ کیا ہے۔ اس نے ٹویٹر پر خود کو سما ٹی وی کا صحافی بتایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی تقریب میں ایک خاتون دولہے کی پیشانی چومتی ہے اور پر تحفے میں اسے رائیفل (AK-47 Rifle) دیتی ہے۔ اس دوران شادمی میں موجود مہمان حیران رہ جاتے ہیں۔ پھر خوش ہوکر شور مچاتے ہیں۔ یہ ویڈیو کہاں کا ہے، کب کا ہے اس کی تصدق News18 نہیں کرتا ہے۔


 



ویڈیو میں سنائی پڑ رہی مہمانوں کی آواز سے یہ پتہ چل رہا ہے کہ ان سب کیلئے یہ فخر کی بات ہے۔ اسی لئے وہ ریحان نام کے دولہے کو بار۔بار بندوق کیمرے میں دکھانے کو کہہ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو یوزر پاکستان کا بتا رہے ہیں اور حیرانی بھی ظاہر کر رہے ہیں۔ محمد طاہر نام کے ایک یوزر لکھتے ہیں، پاکستان اب خاتمے کی جانب ہے، جب پوری دنیا آگے بڑھ رہی ہے تب پاکستانی لوگ پیچھے جا رہے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Nov 27, 2020 10:02 PM IST