اسلام آباد۔ پاکستانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سیاچن گلیشیر کے نزدیک اسکردو میں پاکستانی طیاروں نے پرواز بھری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاک فضائیہ صدر نے خود طیارہ اڑایا ہے۔ حالانکہ انڈین ایئر فورس نے پاکستانی میڈیا کے دعوے کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے۔ دراصل، بدھ کو پاکستان کے ایئر فورس صدر سہیل امان نے اسکردو میں قادری ائیر بیس کا دورہ کیا تھا جہاں فائٹر جیٹ اسكوارڈن جنگی مشق کر رہے تھے۔ یہاں سہیل امان نے کہا کہ ہندوستان کی کسی بھی کارروائی پر ہمارا جواب ہندوستان کی آنے والی نسلوں کو یاد رہے گا۔
فضائیہ صدر نے خود مشق میں حصہ لیا اور میراج جیٹ اڑایا۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ پاکستانی فضائیہ کے لئے کوئی بھی صورت حال مشکل نہیں ہے۔ ملک دشمن کی باتوں پر غور نہیں کرتا۔ ہم امن چاہنے والے لوگ ہیں لیکن ہر طرح کے چیلنجوں کے لئے تیار رہتے ہیں۔ وہیں، ہندوستانی فضائیہ نے سیاچن میں پاکستانی فضائیہ کے طیارے اڑانے کی خبر کو فرضی قرار دیا ہے۔ نیوز 18 انڈیا کو آرمی ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان مسلسل پاکستان کی ہر حرکت پر نظر بنائے ہوئے ہے۔ ہم گزشتہ کئی دنوں سے الرٹ ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔