ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے وزیر نےکہا 'دہلی الیکشن میں مودی کو 'ہراؤ' تو اروند کیجریوال نے دیا یہ جواب

وزیراعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے کہا تھا، 'ہم جانتے ہیں کہ ہمارا پڑوسی ملک ہم سے تین-تین جنگ ہار چکا ہے۔ ہماری فوج کو اسے دھول چٹانے میں ہفتہ دس دن سے زیادہ کا وقت نہیں لگے گا'۔

  • Share this:
پاکستان کے وزیر نےکہا 'دہلی الیکشن میں مودی کو 'ہراؤ' تو اروند کیجریوال نے دیا یہ جواب
پاکستان کے وزیر نے وزیراعظم مودی سے متعلق ٹوئٹ کیا تو کیجریوال نے جواب دیا۔

اسلام آباد: پاکستان (Pakistan) کی عمران خان (Imran Khan) حکومت میں وزیر چودھری فواد حسین  (chaudhary fawad hussain) نے پھر اپنے دل کا زہر ٹوئٹر پر اگل دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ( PM Narendra Modi) کےخلاف اکثر، الول جلول لکھنے والے چودھری فواد حسین نے'اپیل' کی ہےکہ ملک کے عوام مودی کو 'ہرا'دو۔ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی پریڈ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ کئےگئےخطاب سے متعلق ایک خبرکو ٹوئٹ کرتے ہوئے چودھری فواد حسین نےلکھا- 'ہندوستان کےلوگوں کو مودی کو ہرانا چاہئے۔ 8 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات کے دباؤ میں وہ وہاں دھمکی دے رہے ہیں۔ کشمیر، سی اے اے اور گرتی معیشت کے موضوع پر داخلی اور باہری دباؤ جھیل رہے مودی توازن کھو بیٹھے ہیں'۔




اروند کیجریوال نے دیا یہ جواب



چودھری فواد حسین کے اس ٹوئٹ پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے انہیں جواب دیا ہے۔ اروندکیجریوال نےلکھا- 'نریندر مودی جی ہندوستان کے وزیراعظم ہیں۔ میرے بھی وزیراعظم ہیں۔ دہلی کا الیکشن ہندوستان کا داخلی مسئلہ ہے اور ہمیں دہشت گردی کے سب سے بڑے اسپانسر کی مداخلت برداشت نہیں۔ پاکستان جتنی کوشش کرلے، اس ملک کے اتحاد پر حملہ نہیں کرسکتا'۔



دراصل، وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کو خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ ہندوستانی فوج پاکستان کو دھول چٹانے میں ہفتے- دس دن سے زیادہ کا وقت نہیں لیں گی۔ فواد نے اسی خبر کو ٹوئٹ کرکے یہ تبصرہ کیا ہے۔
First published: Jan 31, 2020 03:56 PM IST