وزیراعظم مودی کےاس ویڈیوسے بوکھلارہا ہے پاکستان

وزیراعظم نریندرمودی کی تقریرسے جہاں ہندوستان اورفرانس کےہندوستانیوں میں جوش نظرآیا توپاکستان اس سے بوکھلاتا نظرآیا۔

Aug 23, 2019 09:47 PM IST | Updated on: Aug 23, 2019 09:47 PM IST
وزیراعظم مودی کےاس ویڈیوسے بوکھلارہا ہے پاکستان

وزیراعظم نریندرمودی کےاس ویڈیو سے بوکھلایا پاکستان۔

وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو فرانس میں ہندوستانی برادری کے لوگوں کوخطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم مودی نےبوہرہ طبقےکےلوگوں سے بھی ملے، جن کے ہاتھ میں ترنگا تھا۔ پی ایم اونےاپنےٹوئٹرہینڈل پراس کا ویڈیوشیئرکیا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی کی تقریرسے جہاں ہندوستان اورفرانس کے ہندوستانیوں میں جوش نظرآیا توپاکستان اس سے بوکھلاتا نظرآیا۔ پاکستان حکومت کے وزیرفواد حسین نے وزیر اعظم کے ہندوستانیوں سے ملنےکےویڈیوکوشیئرکرتےہوئےلکھا 'کتنے پیسےلگ گئےاس ڈرامے میں'؟

واضح رہےکہ ہندوستان کےذریعہ جموں وکشمیرسےدفعہ 370 ہٹائےجانے کےبعد پاکستان بری طرح بوکھلایا ہوا ہے۔ ان دنوں اس کےلیڈرہندوستان کونیچا دکھانےکا موقع تلاش رہے ہیں۔ وہیں جموں وکشمیرکےخصوصی ریاست کےدرجہ کوختم کرنےکے بارے میں واضح اشارہ دیتے ہوئےوزیراعظم نریندرمودی نےکہا 'ہندوستان میں غیرمستقل چیزوں کےبارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ 1.25 ارب لوگوں کےملک، مہاتما گاندھی، رام، کرشن کی بھومی میں، اسے ہٹانے میں 70 سال لگ گئے، جوغیرمستقل تھا'۔

وزیراعظم مودی نےتین طلاق پربھی بات کی۔ انہوں نےکہا 'ہم نےتین طلاق کی روایت کوختم کیا، نئے ہندوستان میں مسلم خواتین کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جاسکتی'۔

Loading...