உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی شرمناک حرکت، سی ڈی ایس بپن راوت کی موت پر کہا- یہ چھوٹی عید منانے کا دن

    پاکستان کی شرمناک حرکت، سی ڈی ایس بپن راوت کے انتقال پر بولے- یہ چھوٹی عید منانے کا دن ہے

    پاکستان کی شرمناک حرکت، سی ڈی ایس بپن راوت کے انتقال پر بولے- یہ چھوٹی عید منانے کا دن ہے

    GN Bipin Rawat Helicopter crash: تمل ناڈو میں کنور کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی موت ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں ان کی اہلیہ کی بھی جان چلی گئی۔ ہیلی کاپٹر میں کل 14 افراد سوار تھے، جن میں سے 13 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: تمل ناڈو کے کنور میں ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت سمیت 14 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ سی ڈی ایس بپن راوت کی بیوی مدھولیکا راوت بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں۔ سی ڈی ایس بپن راوت سمیت ہندوستانی فضائیہ کے میں سوار جوانوں کے انتقال کی خبر کے بعد پورے ملک میں غم کی لہر ہے۔ وہیں پڑوسی ملک پاکستان نے سی ڈی سی بپن راوت کی موت پر ایک بار پھر اپنا شرمناک چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

      بدھ کی دوپہر حادثہ کے بعد جب صرف ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہونے کی خبر آئی تھی، تب پاکستان کے لوگ ٹوئٹر پر مایوسی ظاہر کر رہے تھے۔ اسی دوران وہ پوچھ رہے تھے کہ آخر کار اس حادثے میں بپن راوت کی موت کیوں نہیں ہوئی اور جیسے ہی بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی موت کی خبر سامنے آئی، ایک ٹوئٹر صارف نے حادثہ پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اسے جشن کا دن بتایا۔ اسلام آباد کے رہنے والے محمد عاکف نے بپن راوت کے لئے ‘جہنم‘ کی دعا کی اور ان کے لئے نازیبا الفاظ کہے۔

      ٹوئٹر


      ایک دیگر ٹوئٹر صارف، جس کے بایو میں لکھا ہے کہ وہ ’ہندتوا کا مداح‘ نہیں ہے، نے کہا کہ بپن راوت کی موت پر مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ کوئی اور ان کی جگہ لے گا۔ انہوں نے مزید کہا، ’یہ ہمارے لئے چھوٹی عید ہے‘۔

      ٹوئٹر


      اتنا ہی نہیں، کئی صارف نے جنرل بپن راوت کی موت کی خبروں کا مذاق بناتے ہوئے میمس شیئر کئے۔

      ٹوئٹر


      بپن راوت کی موت کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ اس کے پیچھے ہندوستانی فضائیہ کا ہاتھ ہے۔

      ٹوئٹر


      ایک صارف نے لکھا، حادثہ کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی ہیں کیونکہ وہ 2022 کے اترپردیش انتخابات سے پہلے ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
      پاکستانی فوج نے بھی کیا ٹوئٹ

      پاکستانی فوج نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کیا، ’جنرل ندیم رضا، جنرل قمر جاوید باجوا اور سی او اے ایس (چیف آف دی آرمی اسٹاف) ہندوستان میں ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کی افسوسناک موت پر اپنے غم کا اظہار کرتے ہیں‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: