உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    31 سال چھوٹی تیسری بیوی نے پاکستانی رکن پارلیمنٹ سے مانگا طلاق، خلع میں مانگے 115 ملین

    31 سال چھوٹی تیسری بیوی نے پاکستانی رکن پارلیمنٹ سے مانگا طلاق

    31 سال چھوٹی تیسری بیوی نے پاکستانی رکن پارلیمنٹ سے مانگا طلاق

    پاکستان (Pakistan) کی پی ٹی آئی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ (PTI party MP) اور مشہور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت (Aamir Liaquat)کی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ (Syeda Dania Shah) نے ان سے طلاق (Divorce) مانگا ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان (Pakistan) کی پی ٹی آئی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ (PTI party MP) اور مشہور ٹی وی ہوسٹ عامر لیاقت (Aamir Liaquat)کی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ (Syeda Dania Shah) نے ان سے طلاق (Divorce) مانگا ہے۔ انہوں نے خلع (طلاق کا خاتون کا حق) کے لئے عرضی دائر کی ہے، جس میں کہا ہے کہ عامر جیسے ٹی وی پر نظر آتے ہیں، ویسے بالکل بھی نہیں اور شیطان سے بدتر ہیں۔

      اپنے شوہر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بتاتے ہوئے دانیہ شاہ نے عرضی میں کہا کہ عامر کے ساتھ ان کی شادی کے چار ماہ بیتے ہیں۔ ان چار مہینوں میں درد کے علاوہ اور کچھ نہیں ملا ہے۔ دانیہ شاہ نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی رکن پارلیمنٹ انہیں ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ نشے میں مجھے پیٹتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت مجھے اور میری فیملی کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دے رہا ہے۔

      7 جون کو ہوگی سماعت

      طلاق کے علاوہ دانیہ شاہ نے فیملی کورٹ میں اور بھی معاملے درج کرائے ہیں۔ اپنی عرضی میں انہوں نے عدالت سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے شوہر کو 115 ملین پاکستانی روپئے سے زیادہ کا حق مہر، گھر اور زیورات کی ادائیگی کرنے کا حکم دے۔ دانیہ شاہ کی عرضی پر عدالت میں معاملے کی سماعت 7 جون کو ہوگی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سونم کپور نے Wedding Anniversary پر شیئرکی رومانٹک تصاویر، لکھا یہ خاص پیغام

      اسی سال فروری میں ہوئی تھی شادی

      عامر شاہ لیاقت اور سیدہ دانیہ شاہ کی شادی اسی سال فروری میں ہوئی تھی۔ 49 سال کے عامر اور 18 سال کی سیدہ شاہ کی شادی کافی سرخیوں میں رہی تھی۔ عامر لیاقت کو اپنے سے 31 سال چھوٹی بیوی سے شادی کے لئے سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا تھا۔

      مقبول ٹی وی ہوسٹ ہیں عامر لیاقت

      واضح رہے کہ عامر لیاقت ایک رکن پارلیمنٹ کے ساتھ پاکستان کے مقبول ٹی وی ہوسٹ بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی بھی مانے جاتے ہیں۔ عامر لیاقت سوشل میڈیا پر خاص سرگرم رہتے ہیں۔ ان کے فالورس کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: